ETV Bharat / city

ٹرین میں چوری، ملزمین گرفتار - آر پی ایف، اور سی آئی بی ٹیم

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ٹرین سے تقریبا ساڑھے چودہ لاکھ روپے مالیت کے مانیٹرز، اسکینرز اور پرنٹرز لے کر چور فرار ہوگئے۔

ٹرین سے لاکھوں کی چوری
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 9:15 PM IST

اطلاع کے مطابق آنند وہار سیالدہ ایکسپریس سے چوری ہوئے سارے سامان بی ایس ایف کو سپلائی کے لیے لے جایا جارہا تھا۔

ٹرین سے لاکھوں کی چوری

پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اور ساتھ ہی کئی سامان برآمد کیا ہے۔ ریلوے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

آرپی ایف نے آنند وہار سیالدہ ایکسپریس سے گزشتہ روز چوری ہوئے قریب ساڑھے چودہ لاکھ روپئے کے سامانوں کو بہار کے اورنگ آباد اور گیا ضلعے سے برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ چرائے گئے سارے سامان کولکاتا سے سی آرپی ایف کو سپلائی کے لئے جارہے تھے۔تبھی گیا اسٹیشن کے قریب ٹرین کے ایس ایل آر بوگی کو کاٹ کر سامانوں کی چوری کی گئی تھی۔

برآمدہوئے سامانوں میں 43 مانیٹرز، گیارہ اسکینرز سمیت کئی الیکٹرانک سامان ہیں، مغل سرائے ڈیویزن آر پی ایف کے سنیئرکمانڈنٹ آشیش مشرا نے پریس کانفرنس کرکے گیا میں جانکاری دی کہ تیس ستمبر کو چوری ہونے کے بعد مغل سرائے ڈیویزن، داناپورڈیویزن اور دھنباد ڈیویزن سمیت کولکاتا کی آر پی ایف، اور سی آئی بی ٹیم کو اس معاملے کی تفتیش کے لیے لگا یا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹرک چوروں کے گینگ کا انکشاف

ٹیم نے گیا، اورنگ آباد ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی تھی ۔پولیس کی ٹیم صارف بن کر ان سامانوں کی خریداری کے لئے اورنگ آباد پہنچی، جہاں ایک ہوٹل میں چوروں کا یہ گروہ سامان لیکر پہنچا، جہاں سے اس ٹیم نے انہیں گرفتار کیاہے۔

پولیس کے مطابق اس معاملے میں پانچ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے،جس میں دوافراد گیا سے اور باقی تین اورنگ آباد ضلع کے رہنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اس گروہ کے سرغنہ سمیت 8 افراد ابھی فرار ہیں، انکی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے، یہ سبھی بین ریاستی گروہ کے افراد ہیں اور اس سے قبل بھی انکے ذریعے کئی واردات انجام دئے جا چکے ہیں۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ٹرین سے چوری ہوئے ساڑھے چودہ لاکھ کے مانیٹر واسکینر ، پرنٹر اور کئی سامان برآمد ہوگئے ہیں ۔آنند ویہار ، سیالدہ ایکسپریس سے چوری ہوئی تھی ۔سارے سامان بی ایس ایف کو سپلائی کے لئے جارہے تھے ۔پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے Body:گیا ریلوے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔آرپی ایف نے آنند ویہار اورسیالدہ ایکسپریس سے گزشتہ تیس ستمبر کو چوری ہوئے قریب ساڑھے چودہ لاکھ روپئے کے سامانوں کو بہار کے اورنگ آباد ضلع اور گیا ضلع سے برآمد کیا ہے ۔سامان کولکاتا سے سی آرپی ایف کو سپلائی کے لئے جارہے تھے ۔تبھی گیا اسٹیشن کے قریب ٹرین کے ایس ایل آر بوگی کو کاٹ کر سامانوں کی چوری کی گئی تھی ۔برآمدہوئے سامانوں میں 43 مانیٹر ، گیارہ اسکینر سمیت کئی الیکٹرانک سامان ہیں Conclusion:مغل سرائے ڈیویزن کے آرپی ایف کے سنیئرکمانڈنٹ آشیش مشرا نے پریس کانفرنس کرکے گیا میں جانکاری دی کہ تیس ستمبر کو چوری ہونے کے بعد مغل سرائے ڈیویزن ، داناپور ڈیویزن ، دھنبادڈیویزن سمیت کولکاتا کی آرپی ایف ، سی آئی بی کی ٹیم کو لگایاگیاتھا ۔ٹیم کے ذریعے گیااور اورنگ آباد ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی گئی تھی ۔پولیس کی ٹیم صارف بنکر سامانوں کی خریداری کے لئے اورنگ آباد پہنچی جہاں ایک ہوٹل میں چورگروہ کے افراد سامان لیکر پہنچے جہاں سے انہیں گرفتار کیاگیا ہے ۔اس معاملے میں پانچ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے ۔جس میں سے دوافراد گیا کے رہنے والے ہیں اور باقی تین اورنگ آباد ضلع کے رہنے والے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس گروہ کاسرغنہ سمیت 8 افراد فرار ہیں انکی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔یہ سبھی بین ریاستی گروہ کے افراد ہیں اور اس سے قبل بھی انکے ذریعے واردات کوانجام دیاجاچکاہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.