ETV Bharat / city

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کی جانب سے گیا میں انسانی زنجیر

گیا میں راشٹریہ لوک سمتاپارٹی کی جانب سے بنائی گئی انسانی زنجیر میں پارٹی کے رہنماء و کارکنان سمیت عام لوگ بھی شریک ہوئے۔ 'روزگار دو، ایجوکیشن وہیلتھ کی حالت سدھارو' جیسے نعروں کی تختیاں، پوسٹرز و بینرز رہنماء و کارکنان ہاتھوں میں لئے ہوئے تھے۔

rlsp_leaders_make_human_chan
راشٹریہ لوک سمتاپارٹی کی جانب سے گیا میں انسانی زنجیر بنائی گئی
author img

By

Published : Jan 24, 2020, 9:58 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:21 AM IST

ریاستی جنرل سکریٹری ونے کوشواہا نے کہاکہ بہار میں روزگار، مہنگائی پر قابو اور معیاری تعلیم وہیلتھ چاہئے، لیکن وزیراعلی نتیش کمار ان مسائل کوحل کرنے کے بجائے شراب بندی اور جہیز مکتی میں لگے ہیں جبکہ حقیقت ہے کہ بہار میں ناتو شراب بند ہے اور نہ ہی جہیز کا لین دین بند ہواہے، فرق اتنا ہواکہ شراب اب مہنگی ہوئی ہے اور گھرتک پہنچائی جارہی ہے۔

راشٹریہ لوک سمتاپارٹی کی جانب سے گیا میں انسانی زنجیر بنائی گئی

انہون نے مزید کہا کہ' ایسا نہیں ہے تو پھر روزانہ شراب کیسے برآمدہوتی ہے، کچھ ایسا ہی حال جہیز بندی کابھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انکی پارٹی بھی سماج کی بنیادی برائیوں کوختم کرنے کے لئے ساتھ میں ہے تاہم صرف بہار میں یہی ایجنڈہ ہو اور اسی پر پورا انتظامیہ وحکومت لگی ہوتو یہ باعث تشویوش ہے۔

کیونکہ اسکے پیچھے حکومت بنیادی مسائل جیسے بے روزگاری، مہنگائی، بدعنوانی، امن وقانون کی بگڑتی صورتحال پر پردہ ڈالناچاہتی ہے۔

بہار میں ترقیاتی کام ٹھپ ہے، پندرہ برسوں میں ایک بھی نئے کارخانے نہیں لگے ہیں البتہ جوپہلے سے تھے وہ بھی حکومت کی عدم توجہی سے بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی ہریالی کے کیافائدے جب یہاں کے باشندے بھوک مری کے شکار ہوں۔ بہار میں روزگار کے مواقع حکومت پیدانہیں کررہی ہے۔

نتیش کمار اپنے چہرے کوچمکانے کے لئے عوامی مسائل کونظرانداز کئے ہوئے ہیں ؎۔یہی حال رہا تو بہار اور پچھڑتاچلاجائیگا۔

پارٹی کے یوتھ سیل کے ضلع صدر شکتی سنگھ نے کہاکہ' انکی پارٹی کے قومی صدر وسابق مرکزی وزیراوپیندر کوشواہا کی قیادت میں پارٹی بے روزگاری، مہنگائی، اسٹوڈنٹس اور کسانوں ونوجوانوں کی لڑائی لڑےگی۔

حکومت جب تک بہار کی ترقی پراپنا فوکس نہیں کرتی ہے تب تک مظاہرے ہوتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:بھوپیش بگھیل کے وفد کی سونیا گاندھی اور راہل سے ملاقات

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے سبھی ضلع سمیت بلاک وپنچائت سطح تک ہیومن چین ایک اسکول کے سامنے بنایاگیا ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر سمیت درجنوں رہنما وکارکنان موجودتھے۔؎

Intro:راشٹریہ لوک سمتاپارٹی کی جانب سے جمعہ کو شہر گیا میں انسانی زنجیر بنائی گئی ۔ بہار میں بڑھتی بے روزگاری ، مہنگائی ، ہیلتھ وایجوکیشن کی خستہ حالی کولیکرانسانی زنجیر بنائی گئی تھی ۔ مہاویر اسکول ، ضلع اسکول سے لیکر بائی پاس تک انسانی زنجیر بنائی گئی ہےBody:ریاست بہار کے ضلع گیا میں راشٹریہ لوک سمتاپارٹی کی جانب سے بنائی گئی انسانی زنجیر میں پارٹی کے رہنماء وکارکنان سمیت عام لوگ بھی شریک ہوئے ، نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی ۔روزگار دو ، ایجوکیشن وہیلتھ کی حالت سدھارو جیسے نعروں کی تختیاں اور پوسٹر وبینر ہاتھوں میں رہنماء وکارکنان لئے ہوئے تھے ۔رالوسپا کے ریاستی جنرل سکریٹری ونے کوشواہانے کہاکہ بہار میں روزگار ، مہنگائی پر قابو اور معیاری تعلیم وہیلتھ چاہئے ،لیکن وزیراعلی نتیش کمار ان مسائل کوحل کرنے کے بجائے شراب بندی اور جہیز مکتی میں لگے ہیں جبکہ حقیقت ہے کہ بہار میں ناتو شراب بندی ہے اور نہ ہی جہیز کا لین دین بند ہواہے ۔فرق اتنا ہواکہ شراب اب مہنگی ہوئی ہے اور گھرتک پہنچائی جارہی ہے ۔ایسا نہیں ہے تو پھر روزانہ شراب کیسے برآمدہوتی ہے ، کچھ ایسا ہی حال جہیز بندی کابھی ہے.انہوں نے کہاکہ انکی پارٹی بھی سماج کی بنیادی برائیوں کوختم کرنے کے لئے ساتھ میں ہے تاہم صرف بہار میں یہی ایجنڈہ ہو اور اسی پر پورا انتظامیہ وحکومت لگی ہوتو یہ باعث تشویوش ہے ۔کیونکہ اسکے پیچھے حکومت بنیادی مسائل جیسے بے روزگاری ، مہنگائی ، بدعنوانی ، امن وقانون کی بگڑتی صورتحال پر پردہ ڈالناچاہتی ہے ۔ بہار میں ترقیاتی کام ٹھپ ہیں ، پندرہ سالوں میں ایک بھی نئے کارخانے نہیں لگے ہیں البتہ جوپہلے سے تھے وہ بھی حکومت کی عدم توجہی سے بند ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ہریالی کے کیافائدے جب یہاں کے باشندے بھوک مری کے شکار ہوں ۔ بہار میں روزگار کے مواقع حکومت پیدانہیں کررہی ہے ۔نتیش کمار اپنے چہرے کوچمکانے کے لئے عوامی مسائل کونظرانداز کئے ہوئے ہیں ۔یہی حال رہا تو بہار اور پچھڑتاچلاجائیگاConclusion:پارٹی کے یوتھ سیل کے ضلع صدر شکتی سنگھ نے کہاکہ انکی پارٹی کے قومی صدر وسابق مرکزی وزیراوپیندر کوشواہا کی قیادت میں پارٹی بے روزگاری ، مہنگائی ، اسٹوڈنٹس اور کسانوں ونوجوانوں کی لڑائی لڑیگی ۔ حکومت جب تک بہار کی ترقی پراپنا فوکس نہیں کرتی ہے تب تک مظاہرے ہوتے رہیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے سبھی ضلع سمیت بلاک وپنچائت سطح تک ہیومن چین ایک اسکول کے سامنے بنایاگیا ہے ۔ اس موقع پر ضلع صدر سمیت درجنوں لیڈران وکارکنان موجودتھے
بائٹ ۔ونے کوشواہا
بائٹ شکتی سنگھ
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
Last Updated : Feb 18, 2020, 7:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.