راہل گاندھی نے کہا مودی انتخابات جیتنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ راہل نے عوام سے پوچھا کہ کیا ان کے کھاتے میں پندرہ لاکھ آئے یا ہر برس دو کروڑ روزگار ملے؟
راہل نے کہا کہ وہ ملک کے عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے۔ خطاب کے دوران راہل نے نیاے یوجنا کا ذکر کیا۔ انہوں نے ہر برس 22 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بات کہی۔
گیا کے گاندھی میدان میں منعقد ریلی میں راہل گاندھی کے علاوہ شترودھن سنہا اور پارلیمانی امیدوار جیتن رام مانجھی شامل ہوئے۔
جیتن رام مانجھی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیا کے عوام کی آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
اس سے پہلے بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھامنے والے شترودھن سنہا نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ بولنے کی وجہ سے انہیں باغی کہا جانے لگا۔
شترودھن سنہا نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے خلاف بولنا ان کی سابق پارٹی بی جے پی کو پسند نہیں آیا۔
عظیم اتحاد کے رہنماؤں کے ریلی میں شرکت سے قبل تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے تھوڑی دیر افراتفری کا ماحول بنا رہا۔