ETV Bharat / city

مہاجرمزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے ہم پارٹی کا احتجاج - گیا میں ہم پارٹی کا احتجاج

مہاجر مزدوروں کے مسائل کو لیکر ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی نے ضلع دفتر میں احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورنٹین سینٹر کو ابھی بند نا کیا جائے۔

protest of ham party in gaya over the problems of migrant workers
مہاجرمزدوروں کے مسائل کو لیکر ہم پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 5:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی کی جانب سے ضلع پارٹی دفتر میں احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے ذریعے ریاستی و مرکزی حکومت پر ہم پارٹی کے رہنماوں نے شدید نکتہ چینی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پندرہ جون کے بعد قرنطینہ مراکز کو بند کئے جانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

احتجاج کے دوران حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بہار میں قرنطینہ مراکز کی مدت میں توسیع کیا جائے اور ساتھ ہی کورنٹین سینٹر میں مہاجر مزدوروں کے لیے کھانے پینے اور انکے قیام کے لیے بہتر انتظامات کرائے جائیں۔

مہاجر مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ منصوبہ بند طریقے سے کورونا انفیکشن کی جانچ مہم چلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہم پارٹی کے دیگر رہنماوں نے کہا کہ حکومت اگر انکے مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج ہونگے۔

ضلع صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان عرف ٹوٹو خان نے کہاکہ حکومت صرف کورونا سے بچاو اور راحت کے کاموں کی خانہ پری کر رہی ہے، انتظامات کے نام پر بدعنوانی ہوئی ہے، غریب و بے سہارا افراد جنکے پاس راشن کارڈ ہو یا نہ ہو انکو خوردونوش کی اشیاء نہ کے برابر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خط افلاس سے بھی نیچے رہنے والے افراد کو لازمی طور سے اشیاء خوردنی ہر ماہ دی جائے اور ساتھ ہی بہار میں بڑھتے جرائم پر قابو پایا جائے، حکومت مہاجر مزدوروں کے روزگار کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل کرکے روزگار دستیاب کرائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.