ETV Bharat / city

گیا ہوائی اڈے پر آنے والے تارکین وطن کے لئے سیل کی تشکیل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے مختلف سیل کی تشکیل کی گئی ہے تاکہ یہاں مسافروں کو قرنطینہ کیا جا سکے۔

author img

By

Published : May 14, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:38 AM IST

people will come to gaya airport
people will come to gaya airport

کورونا سے تحفظ اور بچاؤ کے پیش نظر عالمگیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے تارکین وطن کی آمد گیا ہوائی اڈے پر ہوگی۔ انتظامیہ مسلسل اس کو لیکر تیاری کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ان ممالک سے بھی تارکین وطن واپس آ رہے ہیں جہاں کورونا نے کہرام مچایا ہے۔ اس تعلق سے گیا ضلع کو نوڈل ضلع اور مگدھ کمشنر اسنگبا چوبے کو نوڈل افسر بنایا گیا ہے۔

جمعرات کو اسی تعلق سے مگدھ کمشنر نے اعلی حکام سمیت ایئرپورٹ اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کر کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا ہے، ساتھ مختلف سیل قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ ہوٹلوں، مہمان خانوں، مانسیٹری تک پہنچانے کو لیکر ریسیپشن سیل، ہاؤسنگ سیل اور ٹرانسپورٹ سیل کو تشکیل دیا گیا، تاکہ 14 روز کے قرنطینہ کے مدت کے دوران کھانے،سحفظان صحت، معاشرتی فاصلے کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمشنر نے سبھی سیل کے عہدیداروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہوائی اڈے سے طبی جانچ کے بعد ہی امیگریشن کاؤنٹر پر مسافروں کی آمد کی ذمے داری استقبالیہ کمیٹی پر ہوگی۔ مسافروں کو 'اروگیہ سیتو ایپ' ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہوگا اور اس کے لئے ایئرپورٹ پر موجود افراد لوگوں کو بتائیں گے۔ اروگیہ سیتو ایپ ہونے پر ہی کاونٹر تک رسائی حاصل ہوگی'۔

کمشنر نے کہا کہ 'جو بھی گائڈ لائن ہیں اس پر سختی سے عمل کیا جائیگا'۔ عہدیداروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے مزید کہا کہ 'گیا ہوائی اڈہ کو بیرون ملک سے بہار آنے والوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ضلع گیا کا نظام بہتر ہے۔ دوسرا یہ کہ ہوائی اڈہ بودھ گیا کے قریب واقع ہے اور یہاں کافی تعداد میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز، مانیسٹری دستیاب ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'چونکہ رہائش ادائیگی پر مبنی ہے لہذا مسافر اپنی سہولت کے مطابق ہوٹل گیسٹ ہاؤس اور مانیسٹری میں رہ سکتے ہیں۔ ہوٹل، گیسٹ ہاؤس کی بکنگ کے لئے آن لائن انتظام کیا گیا ہے اور گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بکنگ کے لئے ایک کاؤنٹر بھی لگایا جائے گا'۔

انہوں نے ہدایت دی کہ 'ایک بار مسافر بس سے اتر گیا تو وہ براہ راست اپنے ہوٹل کے کمرے میں جائے گا اور ریسیپشن کاونٹر پر نہیں رکے گا۔ اس کے ساتھ ہی صفائی ستھرائی اور سیکوریٹی کی بہترین سہولیات دستیاب کرانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ جس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور وہ اپنے کاموں کے تئیں حساس نہیں ہوگا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی'۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.