ETV Bharat / city

Peer Mansoor Waqf Committee Meeting: گیا میں واقع حضرت پیر منصور کے آستانہ پر بھی غاصبوں کی نگاہیں - land issue of astana Aliyah waqf board

حضرت پیر منصور درگاہ و مسجد اور اس کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں پر یقینی طور پر کارروائی ہوگی اور اس کے لیے سنی وقف بورڈ پٹنہ Bihar State Sunni Waqf Board کو اطلاع دی گئی ہے۔ حضرت پیر منصور وقف نمبر 15 42 کا آستانہ ڈیڑھ ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا تھا، تاہم آزادی کے بعد سنہ 80 کی دہائی تک اس کے زیادہ تر املاک کو خرد برد کر دیا گیا۔ اب کچھ کٹہہ زمین پر حضرت پیر منصور کا آستانہ بچا ہے۔ وقف کمیٹی اسے بچانے کی جد و جہد میں مصروف ہے۔ Peer Mansoor Waqf Committee Meeting

گیا میں واقع حضرت پیر منصور کے آستانہ پر بھی غاصبوں کی نگاہیں
Peer Mansoor Waqf Committee Meeting
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 3:56 PM IST

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع حضرت پیر منصورؒ کا آستانہ تین سو برس قدیم ہے اور یہاں سے بلا تفریق مذہب وملت سبھی پر روحانی فیضان جاری ہے، چونکہ یہ شہر گیا کے بیچ و بیچ واقع ہے تو اس صورت میں اس پر کچھ لوگوں کی نگاہیں رہتی ہیں۔ Peer Mansoor Waqf Committee Meeting

بتایا جاتا ہے کہ اس وقف کی کئی ایکڑ زمینیں تھی، تاہم اس کی زیادہ تر زمین کو خرد برد کردیا گیا۔ اب اس پر بھی غاصبوں کی نگاہیں ٹکی ہیں، جس کی حفاظت کے لیے وقف بورڈ پٹنہ کی کارروائی تشفی بخش نہیں ہونے کی وجہ سے سوال بھی کھڑے ہونے لگے ہیں۔

گذشتہ ماہ وقف بورڈ پٹنہ نے حضرت پیر منصورؒ کی نئی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے ضلع اوقاف کمیٹی کے تعاون سے یہاں کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینا شروع کردیا ہے۔

آج بعد نماز جمعہ پیر منصور آستانہ میں ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر آفتاب عالم عرف رنکو کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس پر متفقہ فیصلہ ہوا کہ جن دکانداروں نے سنہ 2014 سے کرایا نہیں دیا ہے ان کو نوٹس دی جائے اگر وہ پھر بھی کرائے کی رقم نہیں دیتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

یہاں اس آستانہ کے ماتحت 13 دکانیں ہیں، جن سے لاکھوں کی آمدنی ہے، لیکن کئی دکاندار برسوں سے کرائے ادا نہیں کررہے ہیں۔ ساتھ ہی آستانہ سے متصل کچھ زمینوں پر ناجائز طریقے سے مکان بنا کر بھی کچھ لوگ قابض ہیں، جس کو ہٹانے کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.