ETV Bharat / city

Online Admission in Minority Hostel Gaya: اقلیتی ہاسٹل گیا میں داخلہ، آن لائن فارم اجرا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ہاسٹل Minority Hostel Gaya, Biharداخلوں میں شفافیت لانے کی غرض سے خواہشمند طلبہ کو فارم آن لائن جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔

1
1
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 4:29 PM IST

ریاست بہار کے گیا ضلع میں محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر اہتمام چلنے والے ہاسٹل میں داخلے کے لیے خواہشمند طلبہ سے فارم آن لائن طلب کیے گئےOnline Admission in Minority Hostel Gaya۔ محکمہ کی ویب سائٹ پر فارم اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔

شہر گیا کے شانتی باغ محلے میں گرلز اور بائز ہاسٹل واع ہیں، جبکہ گرلز ہاسٹل میں داخلہ کا عمل شروع Minority Hostel Gaya, Biharہو گیا ہے۔

ضلع کے اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ اقلیتی امور کی جانب سے بائز اور گرلز ہاسٹل میں قیام کے خواہشمند اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو داخلہ کے لیے محکمہ کی ویب سائٹ پر دستیاب آن لائن فارم کو پُر کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم پُر کرنے کے بعد اس کی ایک ہارڈ کاپی ضلع اقلیتی فلاح دفتر یا پھر ہاسٹل میں واقع سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں جمع کرانی ہوگی اسکے بعد متعلقہ حکام اور کمیٹی کے ذریعے جانچ کے بعد منتخب طلباء و طالبات کو اطلاع دی جائے گی۔

داخلہ کے لئے کسی بھی منظور شدہ پلس ٹو اسکول یا تکنیکی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہونا شرط ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم اقلیتی ہاسٹل گرانٹ منصوبے کے تحت ہاسٹل میں قیام پذیر طلباء کو ایک ہزار روپے ماہانہ اور وزیراعلی اقلیتی فلاح فوڈ اسکیم کے تحت 9 کلو چاول اور 6 کلو گندم فراہم کیا جاتا ہے۔

گیا گرلز ہاسٹل 100 بیڈس پر مشتمل ہاسٹل ہے، بائز ہاسٹل میں125 بیڈس کا انتظام ہے جبکہ گرلز ہاسٹل کے نظام کو چلانے کے لیے اس مرتبہ گیا میں محکمہ نے ایک خاتون افسر کو تعینات کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.