ETV Bharat / city

وزیرگنج اسمبلی حلقہ سے ایک امیدوار کا پرچہ نامزدگی - وزیرگنج اسمبلی حلقہ سے ایک امیدوار کا پرچہ نامزدگی

ریاست بہار، ضلع گیا کے وزیرگنج اسمبلی حلقہ سے ایک امیدوار نے نوٹیفکشن کے پہلے دن ہی نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے، ضلع الیکشن افسر نے کہا کہ آج سے انتخابی عمل شروع ہوگیا ہے۔

District Election Officer District Magistrate Abhishek Kumar Singh
ضلع الیکشن افسر ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 10:34 PM IST

ریاست بہار، ضلع گیا کے وزیرگنج اسمبلی حلقہ سے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے پہلے دن ایک امیدوار نے نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے، ساتھ ہی پوسٹل بیلیٹ سے ووٹ کرنے والوں کے لیے فارم بھرنے کی کاروائی شروع ہوگئی ہے اور اسکے لیے آخری تاریخ پانچ اکتوبر ہے۔

ضلع الیکشن افسر ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ

جمعرات کی شام کو انتخاب سے متعلق ضلع الیکشن افسر ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج سے باضابطہ انتخابی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔

ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں اتری، بیلاگنج، وزیرگنج اور ٹاون اسمبلی حلقے چھوڑ کر بقیہ چھ اسمبلی حلقوں میں صبح سات بجے شام چاربجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے، ضلع میں جانچ مہم بھی انتخابی عمل سے قبل شروع ہے۔ خاص طور سے سرحدی علاقوں میں زیادہ سختی کے ساتھ چیکنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جو بھی گائڈ لائنز ہیں اسی کے تحت کاروائی انجام دی جارہی ہے، ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک ساڑھے سات سو بینر اور ساڑھے چار سو پوسٹر ہٹوائے گئے ہیں۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اب تک دو ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 78 فلائنگ اسکوڈ ٹیم" ایف ایس ٹی " انتخابی عمل میں لگائی ہے ۔

واضح ہوکہ ضلع گیا کے دس اسمبلی حلقے ،گیا ٹاون ، وزیرگنج ، اتری ، بیلاگنج ، ٹکاری ، گروا، امام گنج ، شیرگھاٹی ، بارہ چٹی اور بودھ گیا میں پہلے مرحلے میں انتخاب ہوگا، جسکو آج یکم اکتوبر سے نامزدگی کے لیے نوٹفیکشن جاری ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.