بہار کے ضلع کیمور کے درگاوتی تھانہ علاقے کے تحت ڈڑکھلی مارکیٹ کے قریب این ایچ 2 پر ایک بے قابو تیل کا ٹینکر پلٹ گیا۔
جیسے ہی گاؤں والوں کو یہ معلوم ہوا کہ تیل سے بھرا ٹینکر پلٹ گیا ہے اسکے بعد موقع پر علاقہ کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گٸ اور وہ ڈبے اور بالٹیوں سے تیل لوٹنے لگے۔ موقع کا فائدہ اٹھا کر دیہاتیوں نے تیل کو گیلنوں اور بالٹیوں میں بھرنا شروع کردیا۔
اطلاع کے مطابق ٹینکر ڈرائیور تیل لوڈ کرنے کے بعد ہاؤڑا سے ہریانہ جارہا تھا۔ جیسے ہی ٹینکر درگاوتی پولیس اسٹیشن کے علاقے ڈڑکھلی مارکیٹ کے قریب پہنچا ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
جیسے ہی لوگوں کو ٹینکر کے الٹنے کے بارے میں معلوم ہوا لوگ جمع ہو گئے اور اپنی بالٹیوں اور گیلن میں تیل بھر کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ موقع پر پہنچی پولیس کے منع کرنے کے باوجود بھی دیہی باشندوں نے تیل کو لوٹنا بند نہیں کیا اور جتنا ممکن ہو سکا وہ اپنے ساتھ تیل لے گئے۔
تیل کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ کھائی میں صرف تیل ہی دکھائی دے رہا تھا۔