ETV Bharat / city

اسکول کی عمارت سے طالبات کی تعلیم متاثر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اے ایم این اسکول کی عمارت کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے مہینوں سے طالبات کی تعلیم متاثر ہے۔

طالبات
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 11:24 PM IST

شہر کے پربھاوتی ہسپتال میں واقع اے این ایم اسکول کی عمارت کی خستہ حالی اور جرجر ہونے کی وجہ سے گزشتہ مہینوں سے یہاں کلاس بند ہے۔

اسکول کی عمارت سے طالبات کی تعلیم متاثر

طالبات نے اس کی شکایت سپرٹنڈنٹ سمیت ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ سے کی۔ لیکن نہ تواسکول منتظمہ اور نہ ہی ضلع انتظامیہ نے ان کی بات سنی۔

حکام کی جانب سے صرف بھروسہ دلایا جاتا رہا ہے کہ جرجر عمارت کی مرمت کا کام کرا دیا جائے گا۔ طالبات سے اسی یقین دہانی کے بعد گزشتہ بارہ جولائی کو ہاسٹل خالی کرا دیا گیا تھا اور ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر یکم اگست سے سبھی طالبات کو منتظمہ نے اسکول طلب کیا تھا۔ مگر جب یکم اگست کو طالبات اسکول پہنچیں تو عمارت کی حالت جوں کی توں ہی تھی۔

مہینوں گزرنے کے بعد بھی مرمت کا کام نہیں کیا جا سکا ہے۔ طالبات نے ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ سے جمعرات کو ملاقات کرکے ہاسٹل میں رہ کر تعلیم کو جاری رکھنے کی اجازت طلب کی۔ سبھی طالبات نے اپنی جوابدہی پر خستہ حال عمارت میں رہنے کے لئے ڈی ایم کو میمورنڈم کی کاپی بھی سونپی۔ ڈی ایم کی اجازت کے بعد طالبات جب اسکول پہنچیں تو سپریٹنڈنٹ نے رہنے کی اجازت دینے سے صاف منع کر دیا۔

Intro:محکمہ صحت کی عدم توجہی سے طالبات پریشان
اے ایم این اسکول کی خستہ حال عمارت کی وجہ سے مہینوں سے پڑھائی متاثر ہےBody:شہر کے پربھاوتی اسپتال میں واقع اے این ایم اسکول کی عمارت کی خستہ حالی اورجرجرہونے کی وجہ سے گزشتہ مہینوں سے یہاں کلاس بندہے ۔جس سے اسکول میں اے این ایم کی طالبات کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔اسکی شکایت سپرٹنڈنٹ سمیت ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ سے کئی بار یہاں رہکر تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کرچکی ہیں ۔لیکن نہ تواسکول منتظمہ اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کے کانوں تک جوں رینگی ہے ۔حکام کی جانب سے صرف بھروسہ دلایاجاتارہاہے کہ جرجر عمارت کی مرمتی کاکام کرادیاجائیگا ۔طالبات سے اسی یقین دہانی کے بعد گزشتہ بارہ جولائی کوہاسٹل خالی کرادیاگیاتھا اور ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر یکم اگست سے سبھی طالبات کو منتظمہ نے اسکول طلب کیاتھا ۔مگرجب یکم اگست کو طالبات اسکول پہنچیں تو عمارت کی حالت جوں کی توں ہی تھی۔مہینوں گزرنے کے بعد بھی مرمتی کاکام نہیں کیاجاسکا ہے ۔طالبات نے ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ سے جمعرات کو ملاقات کرکے ہاسٹل میں رہکر تعلیم کوجاری رکھنے کی اجازت مانگی ، سبھی طالبات نے اپنی جوابدہی پر خستہ حال عمارت میں رہنے کے لئے ڈی ایم کو میمورنڈم کی کانپی بھی سونپی ۔ڈی ایم کی اجازت کے بعد طالبات جب اسکول پہنچیں تو سپرٹنڈنٹ نے رہنے کی اجازت دینے سے صاف منع کردیا ۔Conclusion:کلاس کے بغیر کیسے مکمل ہوگی تعلیم

اے این ایم کی طالبہ ساکچھی نے بتایاکہ گزشت
مہینوں سے انکی تعلیم متاثر ہوئی ہے ۔مہینوں سے صرف یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ اسکول کی مرمتی کاکام کرادیاجائیگا ۔وہ مرمتی تک اپنی تعلیم کومتاثر نہیں کرسکتی ہیں ۔ایسے میں طالبات اسی خستہ حال عمارت میں رہنے کومجبور ہیں ۔اپنے رسک پررہنے کو سبھی طالبات تیار ہیں مگر پھربھی اسکول کاتالا نہیں کھولا جارہاہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.