ETV Bharat / city

گیا: انوج قتل کیس میں نیا انکشاف

گیا پولیس نے انوج قتل کیس کا انکشاف کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انوج کے قتل کی سازش جیل میں بند مجرم شجل یادو نے رچی تھی۔

قتل کیس کا انکشاف
قتل کیس کا انکشاف
author img

By

Published : Mar 3, 2020, 5:36 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا کے وشنوپتھ شمسان گھاٹ پر انوج نامی نوجوان کو گزشتہ 27 جنوری کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس معاملے میں لواحقین نے کل تیرہ افراد کو نامزد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

قتل کیس کا انکشاف

ایس ایس پی نے اس کیس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس آئی ٹی تشکیل دی اور گہرائی سے جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ پولیس کی سائنٹفک جانچ میں ٹن ٹن پانڈے نامی بدمعاش کے خلاف ثبوت ملے جس کے بعد پولیس نے ٹن ٹن پانڈے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔

ٹن ٹن پانڈے نے جھوٹا بیان دے کر پولیس کو گمراہ کیا اور فرار بھی ہو گیا۔ پولیس کی ٹیم نے منگل کی صبح ٹن ٹن کو وشنوپتھ حلقہ سے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ انوج کے قتل کی سازش جیل میں بند شجل یادو نے کی تھی اور اس کے ساتھیوں نے مل کر انوج کا قتل کیا ہے۔

جانچ میں پتہ چلا کہ واقعہ کی رات کو ٹن ٹن پانڈے شجل یادو کے دوستوں کو شراب لے جا کر پہنچایا تھا۔ اسی دوران انوج کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

سیٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ انوج کے قتل کی سازش گیا سینٹرل جیل میں بند شجل یادو نے کی تھی۔ شجل دو قتل معاملے میں جیل میں بند ہے۔ اسی قتل معاملے سے پولیس کی تفتیش کو بھٹکانے کے لئے انوج کا قتل کیا گیا ہے۔ انوج کے قتل معاملے میں کئی اور افراد شامل ہیں جن کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.