ETV Bharat / city

ویکسینیشن مہم میں مسلم تاجربڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں - accination_bombay_bazar_gaya muslim businessman

گیا میں میگھا ویکسینیشن مہم کو تعاون دینے کے لیے مسلم تاجربڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں شہر کا معروف مال بمبئی بازار نے اپنے ملازمین کا ویکسینیشن کرانے کی غرض سے ویکسینیشن کیمپ لگوایا۔ مال کے پروپرائٹر محمد شبو کا کہنا ہے کہ' انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے یہ ممکن ہوپایا ہے۔

muslim businessman promote vaccination campaign
ویکسینیشن مہم میں مسلم تاجربڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 6:30 PM IST

بہار حکومت نے کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے میگھا ویکسینیشن مہم کا آغاز کیاہے۔ تاہم افواہوں کے سبب کچھ علاقوں میں خاص طور پر دوکانوں میں کام کرنے والے لوگوں کے درمیان ویکسین کو لیکر سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے جسکی وجہ سے انتظامیہ کو متعین ہدف کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ویڈیو

انتظامیہ نے ضلع کے سبھی مذہبی رہنماؤں سمیت تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کی ہرممکن کوشش کریں اور اسکے لیے انتظامیہ کی مدد ضروری ہے۔ اسی کڑی میں شہر کا معروف شاپنگ مال " بمبئی بازار" نے پہل کی ہے۔ بمبئی بازار نے ضلع کے تجارتی شعبہ میں سب سے پہلے اپنے ملازمین کا ویکسینیشن کرایا ہے۔ پہلے دن قریب ڈیڑھ سو اسٹاف اور مال کے مالکان کے ویکسینیشن کا ٹارگیٹ ہے۔

دراصل کورونا انفیکشن کے وائرس سے بچانے کے لیے شہر گیا میں ٹی ماڈل جی بی روڈ پر واقع بمبئی بازار میں ہفتہ کے روز ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ بمبئی بازار کے ڈائریکٹر محمد شبو کی پہل پر انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ویکسینیشن کیمپ لگوایا گیا ہے۔ محمد شبو اور ان کے بھائی محمد عاقل نے کہاکہ بمبئی بازار کے تینوں برانچ ٹی ماڈل جی بی روڈ، کے پی روڈ اور بمبئی سیل میں کام کرنے والے چھوٹے سے لیکر بڑے ملازمین اور مالکوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں سب سے پہلے اپنی زندگی کی حفاظت کرنی ہوگی اسی کے تحت ملازمین کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے یہاں کام کرنے والے اسٹاف کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ویکسینیشن کرایا گیا ہے'۔

muslim businessman promote vaccination campaign
ویکسینیشن مہم میں مسلم تاجربڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ افواہوں کی وجہ سے اسٹاف ویکسین لینے سے ڈر رہے تھے اسی لیے انکے بھائی شیخ ایوب، شیخ عاقل حسین اور عادل حسین نے پہلے ویکسین لی۔ ویکسین کے بارے میں جو غلط فہمیاں پیدا ہوئیں تھی اسے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کے لیے وہ اپنے مال سے مہم بھی چلائیں گے کہ ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسٹمر کو بیدار کرنے کے لیے خریداری پر آفر بھی پیش کریں گے تاکہ ویکسینیشن کی رفتار بڑھے۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے اور کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اسلیے احتیاط لازمی ہے. ماسک کے بغیر کسی کی بھی انٹری انکے مال میں نہیں ہے. کسٹمر کی سیفٹی کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی مہم چل رہی ہے۔ انتظامیہ کی نظر اب تجارتی شعبے پر بھی ہیں۔ چونکہ بمبئی بازار شہر کا ایک معروف مال ہے اور اسی کی پکڑ شہر میں ہے اسی وجہ سے انتظامیہ نے تجارتی اداروں کا ویکسینیشن کرانے کی شروعات یہیں سے کی ہے۔ اس سلسلے میں ویکسینیشن کی ٹیم میں شامل این ایم پشپا نے بتایا کہ یہ پہل کافی اچھی ہے۔ یہاں کے اسٹاف خوشی خوشی ویکسین لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.