ETV Bharat / city

محرم الحرام کے پیش نطر حفاظتی انتطامات میں سختی - میٹنگ

گذشتہ برس محرم کے موقع پر شیرگھاٹی، چاکن، بارہ چٹی، گروا سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی

محرم الحرام کے پیش نطر حفاظتی انتطامات میں سختی
author img

By

Published : Sep 8, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:43 PM IST

محرم الحرام کے پیش نظر ریاست بہار کے ضلع گیا میں نظم ونسق کو بحال رکھنے کے لیے پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے مشترکہ طور پر تھانہ انچارج سمیت تمام جوانوں کو آگاہ کیا۔

محرم الحرام کے پیش نطر حفاظتی انتطامات میں سختی

انہوں نے کہا کہ محرم میں امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات سبھی افسران و جوان شامل ہوں۔

محرم کے موقع پر گیا میں دسویں کو تعزیہ جلوس اور گیارہویں کو محرم کا اکھاڑا و جلوس نکلتا ہے۔

شیعہ حضرات کی جانب سے ماتمی جلوس کہ پیش نظر ہزاروں کی بھیڑ امنڈتی ہے۔جس کی وجہ سے نظم ونسق بگڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔

اس موقع پرخاص طور سے حساس علاقوں میں پولیس کی خاص نظر ہوتی ہے۔

گزشتہ برس محرم کے موقع پر شیرگھاٹی، چاکن، بارہ چٹی، گروا سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

بریف کے دوران ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہاکہ تہواروں کے موقع پر کچھ شرارتی لوگوں کے ذریعےخوشگوار ماحول کومکدر کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

اگروہاں فوری طورسے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کاروائی کریں تو معاملہ طول نہیں پکڑے گا،اور شرارتی لوگوں پر پولیس خصوصی نگاہ رکھے، حساس مقامات کی ایک دن پہلے ہی جانچ کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ تہواروں کے دوران پیداہوئی کشیدگی کے دوران دیکھا گیا ہے کہ تکرار میں سنگ باری خوب ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اچانک ہوئی جھڑپ میں اتنے پتھر اور اینٹ کہاں سے آجاتے ہیں؟ اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

افسران اپنے اپنے علاقوں کے حساس مقامات سمیت بھیڑ والے علاقے میں واقع گھروں کی چھتوں کی بھی جانچ کریں، کہ وہاں پہلے سے پتھر وغیرہ جمع کرکے تو نہیں رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے افسران وپولیس جوانوں کوہدایت دی کہ جلوس کے دوران کسی سے یوں ہی نہ الجھیں، ماحول کومکدر کرنے والوں پر پولیس فوری کاروائی کویقینی بنائے۔

انہوں نے تعینات مجسٹریٹ، زونل مجسٹریٹ، اور پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جن کے پاس واکی ٹاکی نہیں ہو وہ اپنے موبائل فون کو چارج رکھیں، اور ایک دوسرے سے اپڈیٹ لیکر رابطہ میں رہیں، کسی انہونی واقعہ کی فوری طورسے اعلی افسران کو خبر دیں۔

ایس ایس پی راجیو مشرانے کہاکہ پولیس نے ویسے سبھی افراد کی پہچان کی ہے، جنہوں نے قبل کے تہواروں میں ماحول کوبگاڑنے کی کوشش کی ہے۔

مختلف دفعات کے تحت ان پرکاروائی کی جارہی ہے، باؤنڈ پیپر بھی بھروائے گئیں ہیں۔

ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائیگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی ایم کی صدارت میں امن کمیٹی کی بھی میٹنگ کلکٹریٹ میں منعقد ہوچکی ہے۔

میٹنگ میں امن کمیٹی کے ممبروں کی طرف سے متعدد مطالبات اور تجاویز بھی پیش کی گئیں تھیں۔جس پر ضلع مجسٹریٹ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Intro:محرم کے پیش نظر اتوار کی شام کو پولیس لائن میں ڈسٹرک مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے مشترکہ طورسے مجسٹریٹ، زونل مجسٹریٹ ، سیکٹرمجسٹریٹ ، ڈی ایس پی ، انسپکٹر اور تھانہ انچارج و جوانوں کو بریفنگ کی ۔ محرم میں امن وقانون کو برقرار رکھنے کے لئے تعینات سبھی افسران وجوان شامل ہوئے Body: محرم کے موقع پر گیا میں دسویں کو تعزیہ جلوس اور گیارہویں محرم کو اکھاڑا وجلوس نکلتا ہے ۔ شعیہ حضرات کی جانب سے ماتمی جلوس نکلتاہے ۔اس میں ہزاروں کی بھیڑ امڑتی ہے ۔جسکی وجہ سے نظم ونسق بگڑنے کاخدشہ لگارہتا ہے ۔خاص طورسے حساس علاقوں میں پولیس کی خاص نظر ہوتی ہے ۔ گزشتہ سال محرم کے موقع پر شیرگھاٹی، چاکند ، بارہ چٹی ، گروا سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی ۔ اتوار کی شام کو بریف کے دوران ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہاکہ تہواروں کے موقع پر کچھ شرارتیوں کی جانب سے خوشگوار ماحول کومکدر کرنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ اگر وہاں فوری طورسے مجسٹریٹ اور پولیس افسران کاروائی کریں تو معاملہ طول نہیں پکڑے گا ، شرارتیوں پر پولیس خصوصی نگاہ رکھے ، حساس مقامات کی ایک دن پہلے ہی جانچ کرلیں ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ تہواروں کے دوران پیداہوئی کشیدگی کے دوران دیکھا گیا ہے کہ اچانک تکرار میں بھی سنگ باری خوب ہوئی ہے ، اچانک ہوئی جھڑپ میں اتنے پتھر اور اینٹ کہاں سے آجاتے ہیں ؟ اس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔افسران اپنے اپنے علاقوں میں حساس مقامات سمیت بھیڑ والے علاقے میں واقع گھروں کی چھتوں کی بھی جانچ کریں کہ وہاں پہلے سے پتھر وغیرہ جمع کرکے تو نہیں رکھے گئے ہیں ، انہوں نے افسران وپولیس جوانوں کوہدایت دی کہ جلوس کے دوران کسی سے یوں ہی نہ الجھیں ، ماحول کومکدر کرنے والوں پر پولیس فوری کاروائی کویقینی بنائے ۔انہوں نے تعینات مجسٹریٹ ، زونل مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جنکے پاس واکی ٹاکی نہیں ہو وہ اپنے موبائل فون کو چارج رکھیں اور ایک دوسرے سے اپڈیٹ لیکر رابطہ میں رہیں ، کسی انہونی واقعہ کی فوری طورسے اعلی افسران کو خبر دیں ۔ Conclusion:ایس ایس پی راجیو مشرانے کہاکہ پولیس نے ویسے سبھی افراد کی پہچان کی ہے جو قبل کے تہواروں میں ماحول کوبگاڑنے کی کوشش کی ہے ۔مختلف دفعات کے تحت ان پرکاروائی کی جارہی ہے ، باونڈ پیپر بھی بھروائے گئیں ۔ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائیگا ۔واضح ہوکہ اس سے قبل ڈی ایم کی صدارت میں امن کمیٹی کی بھی میٹنگ کلکٹریٹ میں منعقد ہوچکی ہے ۔ میٹنگ میں امن کمیٹی کے ممبروں کی طرف سے متعدد مطالبات اور تجاویز بھی پیش کی گئیں تھیں ۔جس پر ضلع مجسٹریٹ نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.