انہوں نے کرایہ داروں کو یقین دلایا ہے کہ جب تک لاک ڈاون جاری رہے گا تب تک ان سے کرائے کی رقم نہیں لی جائے گی'۔
شہر کے گیوال بیگہ محلے میں محمد سراج الدین کے خاندانی اور ذاتی چھ مکانات ہیں جس میں بائیس سے زیادہ کنبہ کرائے کے طور پررہتا ہے۔ ایک روم دو روم لیکر بے گھر افراد رہتے ہیں۔ کرائے کے مکان میں رہنے والے زیادہ ترکنبہ کے افراد یومیہ مزدوری کرتے ہیں، لاک ڈاون کے سبب ان کے کام بند ہوگئے جس کی وجہ سے یہ سبھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ گھر کا خرچ چلانا ان کے لیے سنگین مسئلہ بنا ہوا تھا، ایسے میں کرایہ دینے کی حالت میں یہ سبھی کرایہ دار نہیں تھے، اشیاء خوردنی کے ختم ہونے کی اطلاع ملنے پر مکان مالک سراج الدین نے پہلے انہیں دو ماہ کاراشن بھیجوایا، رمضان میں کچھ نقد روپے بھی دیے اور عید کے موقع پر سبھی کرایہ داروں کا لاک ڈاون تک کرایہ معاف کرنے کی خوشخبری دی۔
ایک کرایہ دارجولی پروین نے بتایاکہ ان کے پاس کرایہ دینے کی رقم نہیں تھی، ان کے شوہر کا کام بند ہے، ایسی صورتحال میں جب عید کا تحفہ بتاکر مکان مالک نے کرایہ معاف کیا تو انکے لیے آج کا دن عید سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ عید کے دن لچھا اور سوئیاں بھی مکان مالک نے تقسیم کیا ایک اور کرایہ دار سبحان خان جو جسمانی طورسے معذور بھی ہیں انہوں نے بتایاکہ مکان مالک کا عید کا یہ بہترین تحفہ ہے، ان سے لاک ڈاون کے درمیان ایک بار بھی کرایہ نہیں مانگا گیا۔ ایک اور خاتون کرایہ دار نازیہ نے بتایاکہ اگر کرایے کی رقم مانگی جاتی تو بہت پریشانی ہوتی۔ مکان مالک نے کرایے کی رقم دینے کے بجائے اسی پیسے کو اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے لیے کہا ہے۔'
مکان مالک محمد سراج الدین نے کا کہنا تھا کہ یہ انکا فرض ہے کہ بے سہار و بے روزگاروں کی مدد کریں، لاک ڈاون جب تک رہیگا تب تک کسی بھی کرایے دار سے پیسے نہیں مانگے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے مکان میں رہنے والے ویسے افراد ہیں جو محنت کش ہیں، محنت کرکے کھاتے ہیں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے، آج ان کی بھی حالت کووڈ 19 کی وجہ سے خراب ہے۔ انہوں نے ریاست کے وزیراعلی نتیش کمار سے ایسے لوگوں کے لیے مدد کا مطالبہ کیا۔'
محمد پرویز افریدی جو سراج الدین کے بھائی ہیں انہوں نے کہاکہ دوماہ کا راشن سبھی کرایہ داروں کو دیاگیا ہے۔ اگر آگے بھی لاک ڈاون جاری رہتا ہے تو ان کے لیے راشن کا بھی انتظام کرایا جائیگا اور کرایے کی رقم بھی نہیں لی جائیگی'۔