ETV Bharat / city

غیر قانونی افیم کی کاشت تباہ کی گئی - محکمہ جنگلات کے ضلع افسر ابھشیک کمار سنگھ

ریاست بہار کے ضلع گیا کے انتہائی نکسل متاثرہ جنگلی علاقے میں محکمہ جنگلات کی بیشتر اراضی پر افیم کی غیر قانونی کاشت سنۂ 2005 سے پھل پھول رہی ہے۔

Illegal poppy cultivation destroyed
غیر قانونی افیم کی کاشت تباہ کی گئی
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:14 PM IST

تاہم اس سال محکمہ جنگلات کے علاقائی افسر 'رینجر' محمد افسر کے سخت رویہ کی وجہ سے افیم کی کاشت کرنے والے مافیاوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ محمد افسر کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ 20 دسمبر 2019 سے افیم کی کاشت کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے ایکشن جاری ہے۔ رینجر کی سربراہی میں 346 ایکڑ اراضی پر افیم کی کاشت تباہ کردی گئی ہے۔ رواں برس افیم کی کاشت کے خلاف سب سے بڑی کارروائی محکمہ جنگلات نے کی ہے۔

غیر قانونی افیم کی کاشت تباہ کی گئی

محکمہ جنگلات کی طرف سے فصل کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات اور پولیس اب ان مافیاوں کی شناخت کر رہی ہے جو افیم کی غیر قانونی کاشت کررہے ہیں۔ اس کے لئے انہیں کئی سطحوں پر تلاش کیا جارہا ہے۔

کاشتکاری کے لئے مقامی طور پر کون پیسہ خرچ کر رہا ہے ، کون اس کا مرکزی رہنما ہے، اس کا پتہ لگائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گیا کے بارہ چٹی علاقے میں افیم کی کھیتی کے بعد ہوٹلوں سے اسمگلنگ کی جاتی تھی۔ بہار سمیت دیگر ریاستوں کے لوگ جی ٹی روڈ پر محکمہ جنگلات کی اراضی پر بھی لائن ہوٹل کھول کر کام کر رہے ہیں۔ ان ہوٹلوں سے افیم کافی آسانی سے راجستھان، پنجاب، اترپردیش، مغربی بنگال پہنچ رہی تھی۔ پچھلے برس پولیس کو اس کے بہت سارے ثبوت بھی ملے تھے۔

محکمہ جنگلات کے ضلع افسر ابھیشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ 'اس سال افیم کی کاشت کو ختم کرنے میں ایس ایس بی کا تعاون قابل ستائش تھا۔ ایس ایس بی کے جوانوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور افیم کی کاشت کو تباہ کردیا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'افیم کی کاشت پر ڈرون سے پہلے نگرانی کی گئی اور اس کے بعد اس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تیاری کی جاتی ہے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.