ETV Bharat / city

گیا: پربھاوتی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا متاثر - گیا میں ڈاکٹر کورونا متاثر

اسپتال کے ڈاکٹرز اور صحت ملازمین تمام ہیلتھ ورکرز کی کورونا جانچ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

health workers
health workers
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 12:41 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے پربھاوتی اسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر کی کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال کے تمام ہیلتھ ورکرز میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ سبھی صحت ملازمین، اے این ایم، پیرا میڈیکل عملہ اپنی کورونا جانچ کروانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اسپتال کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ جس ڈاکٹر کی کورونا مثبت رپورٹ آئی ہے، اس خاتون ڈاکٹر کا ہر ایک سے رابطہ ہے۔ اسی لئے ہر ایک اسٹاف کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔

گیا: پربھاوتی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا متاثر

اسپتال کے اسٹاف نے بتایا کہ اسپتال میں دستانے اور کٹس کی بھی کمی ہے۔ کورونا جانچ کی رپورٹ منفی آتی ہے تب بھی سینیٹائز کا بندوبست کرنا چاہئے۔ وہیں کورونا سے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

اسپتال اسٹاف کے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے اسپتال سپرنٹنڈنٹ ایچ کے چودھری نے کہا کہ تمام صحت ملازمین کی فوراً جانچ کرانا ممکن نہیں ہے جس میں ان کی علامات ملتی ہیں ان کا ہی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق ڈی ایم اور سول سرجن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.