ETV Bharat / city

انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری - مختلف اضلاع کا دورہ کرکے لوگوں کو ہریالی کے تحفظ پربیدار بھی کررہے ہیں

وزیراعلی نتیش کمار 'جل جیون ہریالی' منصوبے کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے لوگوں کو ہریالی کے تحفظ پربیدار بھی کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف شہر گیا میں واقع ڈویژن پبلک لائبریری احاطے میں کھلے عام ہرے بھرے درختوں کی کٹائی جاری ہے۔

harvesting-of-green-trees-continues-in-gaya
انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب درخت کاٹے جارہے
author img

By

Published : Feb 7, 2020, 12:39 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:47 AM IST

ریاستی حکومت ایک طرف جل جیون ہریالی منصوبے کے تحت پودے لگانے کے عمل کوانجام دے رہی ہے۔ تو دوسری طرف بے تحاشہ ہرے بھرے درختوں کو کاٹا بھی جار ہا ہے۔

انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب درخت کاٹے جارہے

وزیراعلی نتیش کمار جل جیون ہریالی کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع کادورہ کرکے لوگوں کو ہریالی کے تحفظ پربیدار بھی کررہے ہیں۔

ضلع میں بیس لاکھ سے زائد درخت اب تک لگائے جا چکے ہیں ۔ وہیں انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی عدم توجہی سے ہرے بھرے درختوں کو کاٹنےکا بھی سلسلہ جاری ہے۔

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع ڈیویژن پبلک لائبریری احاطے میں کھلے عام سبز درخت کاٹے جارہے ہیں۔جمعرات کو نصف درجن مزدور درختوں کی کٹائی میں مصروف نظرآئے۔

مزید پڑھیں:نربھیا کیس: سپریم کورٹ، مرکز کی عرضی پر سماعت کو راضی

مزدوروں نے بتایا کہ انہیں منوج نامی شخص نے درخت کاٹنے کو کہاتھا۔ پبلک لائبریری سرکاری ہے اور یہ شہر کے بیچ و بیچ واقع ہے۔

بتایاجاتاہے کہ اس احاطے میں لگے درخت بھی انتظامیہ کی جانب سے کئی برسوں پہلے لگائے گئے تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے سوال پرمحکمہ جنگلات کے ڈسٹرک افسر ابھشیک کمار نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی تو انہوں نے محکمہ افسران کو تحقیقات کے لئے بھیجا ہے۔

لائبریری میں درخت کاٹنے کی اجازت محکمہ کی جانب سے نہیں لی گئی ہے۔کس کے کہنے پر درخت کاٹے گئے اسکی تحقیقات کرکے ضروری کاروائی یقینی طورسے کی جائیگی۔

Intro:ریاستی حکومت جہاں ایک طرف جل جیون ہریالی منصوبہ کے تحت پودے لگانے کے عمل کوانجام دے رہی ہے ۔ وزیراعلی نتیش کمار جل جیون ہریالی کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع کادورہ کرکے لوگوں کو ہریالی کے تحفظ پربیدار بھی کررہے ہیں ، ضلع میں بیس لاکھ سے زائد درخت اب تک لگے ہیں ۔ وہیں انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی عدم توجہی سے سبزدرخت کٹنے کابھی سلسلہ جاری ہے Body:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع ڈیویژن پبلک لائبریری احاطہ میں کھلے عام سبز درخت کاٹے جارہے ہیں ۔جمعرات کو نصف درجن مزدور درختوں کی کٹائی میں مصروف نظرآئے ۔ مزدوروں نے بتایا کہ انہیں منوج نامی شخص نے درخت کاٹنے کو کہاتھا ۔ پبلک لائبریری سرکاری ہے اوریہ قلب شہر میں واقع ہے ۔بتایاجاتاہے کہ اس احاطے میں لگے درخت بھی انتظامیہ کی جانب سے کئی برسوں پہلے لگائے گئے تھے ،Conclusion:ای ٹی وی اردو بھارت کے سوال پرمحکمہ جنگلات کے ڈسٹرک افسر ابھشیک کمار نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی ہے ۔ محکمہ کے افسران کو تحقیقات کے لئے بھیجاگیا ہے ۔ لائبریری میں درخت کاٹنے کی اجازت محکمہ کی جانب سے نہیں لی گئی ہے ۔کسکے کہنے پر درخت کاٹے گئے اسکی تحقیقات کرکے ضروری کاروائی یقینی طورسے کی جائیگی
بائٹ ابھشیک کمار
سرتاج احمد ضلع گیابہار
Last Updated : Feb 29, 2020, 11:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.