ETV Bharat / city

نکسل متاثرہ علاقہ کی طالبہ کی میٹرک میں بڑی کامیابی - gaya news

ریاست بہار کے ضلع گیا کے نکسل متاثرہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی مدھومالا نے بہار بورڈ کے میٹرک امتحان میں ریاستی سطح پر 10 واں مقام حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کیا۔

BSEB Matric Result 2020 : madhu mala secured 10th position
نکسل متاثر علاقہ، دسویں جماعت میں دسواں مقام
author img

By

Published : May 27, 2020, 1:25 PM IST

Updated : May 28, 2020, 11:41 AM IST

نکسل متاثرہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی مدھومالا کی کامیابی پر اس کی چہار جانب ستائش کی جا رہی ہے۔ مدھومالا کی کامیابی سے گھروالوں سمیت پورے گاؤں میں خوشی کی لہر ہے۔ مدھو مستقبل میں سول سروس میں جانا چاہتی ہے۔

BSEB Matric Result 2020 : madhu mala secured 10th position
نکسل متاثر علاقہ، دسویں جماعت میں دسواں مقام

گیا کے انتہائی نکسل متاثرہ علاقہ ڈومریا بلاک کے کولھوبار پنچایت کے سون پورہ گاؤں کی مدھومالا نے بہار بورڈ کے امتحان میں دسواں مقام حاصل کیا ہے۔ ادے کمار کی دوسری بیٹی مدھومالا نے 471 نمبرات حاصل کرکے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے والد ادے کمار کسان ہیں۔

مدھومالا کی تعلیم گاؤں کے قریب ہی دوسرے گاؤں میں واقع کسان ہائی اسکول شیو نگر دیوچندی میں ہوئی۔ ایک بہت ہی عام گھرانے کی بیٹی مدھو کو کوچنگ کی کوئی سہلوت حاصل نہیں تھی، اور نہ ہی اسے اچھی اشاعت کی کتابیں لینے کی مالی صلاحیت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے گاؤں کے ایک رشتے دار کی مدد سے امتحان کی تیاری مکمل کی اور اب متحان میں دسواں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے والدین چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ڈی ایم بنے۔

ویڈیو

واضح ہو کہ اس بار 80.59 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 لاکھ 03 ہزار 392 طلبا فرسٹ ڈویژن ہوئے، 5 لاکھ 4 ہزار 217 دوسرے ڈویژن میں اور 2 لاکھ 75 ہزار 402 تیسری ڈویژن سے پاس ہوئے ہیں۔ تقریبا 12 لاکھ 2 ہزار 30 طلبا نے میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔

Last Updated : May 28, 2020, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.