ETV Bharat / city

بہار: گیا ایئرپورٹ یکم اگست سے خدمات شروع کرے گا - gaya news

طیارے کی کمپنیوں نے اپنے مطابق تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ منگل، جمعرات، سنیچراور اتوار کو ایئر انڈیا کا طیارہ روانہ ہوگا۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/29-July-2021/12610440_1005_12610440_1627560830671.png
گیا ایئرپورٹ یکم اگست سے خدمات شروع کرے گا
author img

By

Published : Jul 29, 2021, 6:07 PM IST

بہار کے ضلع گیا کا ہوائی اڈہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے بند تھا۔ جو یکم اگست سے کھلے گا اور یہاں سے ہوائی سفر دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ایئرپورٹ اتھاریٹی اور طیارہ کمپنیوں نے ساری تیاری مکمل کرلی ہے۔ اب مسافروں کو ہوائی سفر کے لیے رانچی اور پٹنہ ایئرپورٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گیا ہوائی اڈے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق طیارے منگل جمعرات، سنیچر اور اتوار کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

گیا ایرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ فی الحال ایرانڈیا اپنی خدمات یکم اگست سے شروع کررہا ہے۔ کمپنی نے گیا اور دہلی کے درمیان اپنا شیڈول جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں کے بند ہونے کی وجہ سے گیا اورنگ آباد نوئیڈا ضلع سمیت جھارکھنڈ کے سرحدی ضلع کے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

مزید پڑھیں:گیا : ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات ماک ڈرل کے ذریعے جانچے گئے

قبل ازیں کورونا کے سبب ہوائی سفر کے لیے مسافروں کو اضافی خرچ کرکے رانچی یا پٹنہ جانا پڑتا تھا۔ گیا سے ہوائی جہاز کا سفر شروع ہونے سے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.