ETV Bharat / city

Criminals Arrested in Gaya: گیا پولیس نے بارہ جرائم پیشوں کو اسلحہ کے ساتھ کیا گرفتار - گیا میں کرائم

گیا پولیس نے ایک ساتھ گاؤں کے 12 جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے، گرفتار جرائم پیشہ افراد میں ایک پیرول ضمانت پر رہا راجو میاں بھی شامل ہے، گرفتار مجرم گاؤں کے ہی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کی زمین پر قبضہ کرنے پہنچے تھے۔ Criminals Arrested in Gaya۔

Criminals Arrested in Gaya
Criminals Arrested in Gaya
author img

By

Published : Mar 27, 2022, 4:44 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے ضلع کے نیم چک بتھانی کے سمرور گاؤں سے بیک وقت 12 مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے پاس سے کافی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ برآمد اسلحوں میں زیادہ تعداد رائفلز کی بتائی جا رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ پکڑے جانے والے مجرموں میں سے ایک راجو میاں حال ہی میں پیرول پر جیل سے باہر آیا تھا۔ راجو میاں شاطر مجرم رہا ہے۔ اس کے خلاف مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ وہ اپنے ہی گاؤں کے ممتاز خان کے قتل کے جرم میں جیل گیا تھا۔ ممتاز خان ٹاٹا میں رہتے تھے اور گاؤں آنے پر انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا Gaya police arrested 12 criminals with weapons۔

اطلاع کے مطابق سمرور کے راجو میاں کے جیل سے پیرول آنے کے بعد گاؤں کی ایک زمین کو لے کر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی۔ راجو میاں اور اس کے دوست دیر رات رائفل اور دوسرے اسلحہ کے ساتھ زمین پر قبضہ کرنے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔ نیمچک بتھانی کے ڈی ایس پی ونے کمار شرما کو اس کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد وہ اتوار کی صبح بتھانی تھانہ کی پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ پوری تیاری کے ساتھ گاؤں پہنچے اور موقع سے 12 مجرموں کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:

گرفتار ملزمان کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کو موقع پر اسلحوں کی تصویر لینے کی اجازت پولیس کی طرف سے نہیں تھی۔ ایس ایس پی ہر پریت کور سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بات کی تو انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں مزید تفصیل بتائی جائے گی۔ اطلاع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ کپڑوں میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.