ETV Bharat / city

گیا: پولیس کے خلاف دھرنے پر بیٹھے رکن پارلیمنٹ کی طبیعت خراب

گیا کے رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی بارہ چٹی تھانہ انچارج کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں، اسی دوران اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم تھانے پہنچ کر علاج میں مصروف ہے۔ رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی کے ساتھ ان کی بہن اور آرجے ڈی رکن اسمبلی سمیتا دیوی بھی موجود ہیں۔

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 4:05 PM IST

vijay manjhi
وجے مانجھی

جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی کی پولیس کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہونے کے دوران طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ مانجھی بارہ چٹی تھانہ کی پولیس کے کاموں سے ناخوش ہیں۔ رکن پارلیمان کے دھرنے پر بیٹھے ہونے پر حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ریاستی حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار حکومت کی پولیس حکمراں جماعت کے رہنماؤں کی جب نہیں سنتی ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا حال ہوگا؟

دراصل ایم پی وجے مانجھی کی شکایت ہے کہ تھانہ انچارج بارہ چٹی ان کی شکایت اور بات نہیں سنتے ہیں۔ کئی بار انہوں نے کسی معاملے کو لیکر تھانہ انچارج کو فون کیا تاہم تھانہ انچارج نے فون کال نہیں اٹھایا۔ غصے میں آگ بگولہ ہو کر ایم پی وجے مانجھی بارہ چٹی تھانہ اپنے گھر سے پیدل ہی چلکر پہنچ گئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے تبھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد پی ایچ سی بارہ چٹی سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہنچ کر ابتدائی جانچ کرکے علاج شروع کر دی ہے۔ حالانکہ اطلاع کے مطابق ایم پی وجے مانجھی کی اب طبیعت بہتر ہے۔

خیال ہو کہ وجے مانجھی گیا پارلیمانی حلقہ سے جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وجے مانجھی نے 2019 کے انتخاب میں بہار کے سابق وزیراعلی و ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر جیتن رام مانجھی کو شکست دیکر ایم پی بنے تھے ۔وجے مانجھی کا گھر بھی بارہ چٹی میں ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.