ریاست بہار کے ضلع گیا ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا نے ضلع کے باشندوں کورمضان المبارک کی مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے ضلع کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ کووڈ 19 وبا کورونا سے بچاو وحفاظت کے لئے جاری لاک ڈان کے دوران مسجدوں میں عبادت کے لئے نہ جائیں۔
نماز تراویح بھی گھر پر ہی ادا کریں، ساتھ ہی اجتماعی دعوت افطار سے پرہیز کرنے کی بھی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کے تمام اصولوں کی بھی تعمیل کرنے کی اپیل کی ہے۔
گیا میں تمام مذہب کے رہنماوں نے بھی سوشل میڈیا کے توسط سے ملک کے باشندوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی۔