ETV Bharat / city

انوگرہ نارائن ہسپتال میں آرٹی پی سی آرمشین سے کورونا کی جانچ ہوگی - Medical College install RT-PCR machine

کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج کے محکمہ مائکرو بایولوجی میں آر ٹی پی سی آر مشین نصب کی گئی ہے۔

انوگرہ نارائن ہسپتال میں آرٹی پی سی آرمشین سے کورونا کی جانچ ہوگی

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:47 AM IST

شہر گیا میں واقع کووڈ19ہسپتال انوگرہ نارائن میں آرٹی پی سی آرمشین سے کورونا کی جانچ ہوگی،اسکے لئے مشین ہسپتال میں نصب ہوچکی ہے۔ اس سے قبل ہسپتال میں ٹرونیٹ مشین سے جانچ ہوتی تھی۔

اس کی اطلاع میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ جی اگروال نے ڈی ایم آفس میں جائزہ میٹنگ کے دوران دی ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دو ڈاکٹر اور دو ٹیکنیشن آئی جی ایم ایس سے تربیت لے کر آئے ہیں، وہ دیگر تعینات اہلکاروں اور ڈاکٹروں کو تربیت دیں گے۔ اب ٹیسٹ کارروائی کرنے میں 5 گھنٹے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسے شروع کرنے سے پہلے اسے آر سی ایم آر کے ساتھ رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔ اس کے لئے درخواست دی گئی ہے۔ فی الحال دو تین دن کے بعد ہر روز 14 معاملات کی تفتیش کی جائے گی اور جب طبی اور عملہ کی تربیت کی جائے گی تو اس تعداد میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ تحقیقات کے لئے مین پاور میں اضافہ کریں

ڈسٹرکٹ کلکٹر ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ افرادی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ان کی تربیت کے انتظامات کئے جائیں، اس کے لئے ڈیٹا آپریٹر اور ہنر مند کارکن کی ڈیپوٹیشن بھی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مشین موجود ہے وہاں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا یہ بھی لکھاہونا چاہئے۔ نیز کوئی دوسرا فرد جس نے ٹریننگ نہیں لی ہے وہ مشین کو نہیں چلائے گا۔

کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ نزلہ کھانسی کی علامات کے مریضوں کی رپورٹ فلو کارنر کے ساتھ ساتھ نجی اسپتال سے بھی لی جانی چاہئے۔

ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ پہلی ترجیح کمزور لوگوں کو بچانا ہے ، جن میں دو ماہ تک شدید بیماری میں مبتلا افراد ، 10 سال سے کم عمر بچوں ، 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بچانا ہے، ان لوگوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی اطلاع موصول ہورہی ہے کہ محکمہ کے متعدد عہدیدار اور کارکن انوگرہ نارائن مگد میڈیکل کالج جا کرکے زبردستی سیمپلنگ کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے واضح گائڈ لائن ہے کہ صرف وہی لوگ جو مثبت معاملات کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں یا جن کی علامات کورونا کی ہیں انکے نمونے لئے جائیں گے۔ کٹ کو ضائع کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو مشرا، گیا میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار، اسسٹنٹ کلکٹر سوربھ سمن یادو، ایڈیشنل کلکٹر کم ضلع عوامی شکایت ازالہ کے افسر نریش جھا، ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر رام نرنجن چودھری، انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.