بہار اسمبلی عام انتخابات 2020 کے موقع پر ضلع گیا میں آزادانہ منصفانہ اور پرامن ماحول میں ووٹنگ کرانے کی غرض سے سبھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ووٹرز کو کووڈ19 سے محفوظ رکھنے کے لیے تیاریاں ہوں اور اسکے لیے بوتھوں پر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس کام کے لیے ضلع الیکشن آفس و مجسٹریٹ گیا کے ذریعے انتخابات سے متعلق اہم موضوعات اور کاموں کا لازمی طور سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پیر کے روز ضلع الیکشن افسر وڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کلکٹریٹ میں منعقد پریس کانفرنس سے انتخابات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سبھی کام الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد ہوکر کئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس ویسے مجرمانہ شبیہ والے افراد پر بھی نگاہ بنائے ہوئے ہیں جنکا تعلق کسی نہ کسی مجرمانہ واقعات سے رہا ہو تاہم ابھی وہ ضمانت پر ہوں ان کی سخت نگرانی ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: بہار میں بدعنوانی اور جرائم میں اضافہ، عوام کرے گی این ڈے کا صفایہ: تیجسوی یادو
انہوں نے کہا کہ ضلع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ان پر بھی نظر ہے جو ووٹروں کو دھکمی یا کسی خاص امیدوار یا پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی زبردستی کرنے کی کوشش کرے۔ ڈی ایم نے کہاکہ ویسے بوتھوں پر پہنچ کر خود ہی جائزہ لیاہے۔ ضلع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پربھی کاروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکولز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ضلع میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اب تک گیارہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جسکے تحت گاڑی کے غلط استعمال پر پانچ، لاوڈسپیکر کے معاملے میں چار اور بنا اجازت کے جلسہ عام کرنے کے معاملے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ساتھ ہی عوام کو سبزباغ دیکھانے کے معاملے میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضلع میں 54 چیک پوسٹ بنائے گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی تلاشی سختی سے کی جارہی ہے۔ سی سی اے کے تحت 280،کے خلاف پولیس کی تجویز بھیج کر سفارش کی گئی تھی جس میں اب تک 268 کے خلاف کاروائی ہوئی ہے۔
انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو تنبیہ کی اور کہاکہ کسی کو بخشا نہیں جائے گا اگر کسی نے گڑبڑی کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔