ETV Bharat / city

آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اور ان کے شوہر قتل معاملے میں قصوروار - gay

بہار کی مجرمانہ تاریخ میں یہ اتفاق ہی ہوگا کہ رکن اسمبلی اپنے شوہر کے ساتھ جیل میں سزا کاٹیں گی۔ ان کے شوہر بھی سابق رکن اسمبلی ہیں۔ دونوں اراکین اسمبلی (میاں - بیوی) آج سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

gay-former-rjd-mla-convicted-in-murder-case
آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی قتل معاملے میں قصور وار
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 7:09 AM IST

گیا کے اتری اسمبلی حلقہ سے راجندر یادو اور ان کی اہلیہ کنتی دیوی گذشتہ دو دہائیوں سے ایم ایل اے رہے ہیں۔

سنہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں راجندر یادو و کنتی دیوی کے بیٹے رنجیت یادو اتری اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی کے ایم ایل اے بنے ہیں۔

گیا کے مقامی باشندوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا کہ جب سابق ایم ایل اے راجندر یادو کی اتری حلقہ میں حکمرانی تھی ۔ راجیندر یادو کو ایک شہہ زور کے طور پر گیا میں دیکھا جاتا ہے ۔

آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی قتل معاملے میں قصور وار

راجندر یادو، دریا پور کی ایک لڑکی کے قتل معاملے میں سزایافتہ ہیں اور وہ سنٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

گیا کی عدالت نے منگل کو جے ڈی یو رہنما سومارک یادو قتل کیس میں راجندر یادو کی اہلیہ وسابق ایم ایل اے کنتی دیوی کو سزاوار قرار دیا گیا ہے ۔

عدالت کے حکم پر کنتی دیوی کو پولیس نے گیا سنٹرل جیل میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

گیا ضلع اور سیشن جج تھری سنگم سنگھ نے آر جے ڈی کی سابق ایم ایل اے کنتی دیوی کو منگل کے روز قصور ٹھہرایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 26 فروری 2013 کو انتخابی مہم کے دوران سومارک یادو کو لاٹھی، ڈنڈوں اور راڈ سے مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سومارک یادو کے بھائی وجئے یادو نے اتری تھانہ میں ایف آئی آردرج کرائی تھی ۔

عدالت نے 23 جنوری کو سزا سنانے کے لیے تاریخ مقرر کی ہے ۔

اس معاملے میں استغاثہ کی جانب سے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر مسعود منظر اور دفاع کی جانب سے شکیل احمد نے مقدمہ پر بحث کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.