ریاست بہار کے ضلع گیا کا رہنے والا فوجی جوان پروشوتم کشمیر کے کپواڑا میں برفیلی طوفان میں پھنسے اپنے فوجی ساتھیوں کوبچانے کی کوشش میں برف کے چٹان میں دب کر شہید ہوگیا تھا۔
گزشتہ دیررات کو شہید فوجی شہر گیا میں واقع گھر پر پہنچی تھی۔ اتوار کو انکے گھر سے سیکڑوں آرمی کے جوان وافسران کی قیادت میں شہید فوجی کو آخری رسومات کے لیے نکالا گیا، جس میں شہر کے ہزاروں افراد شامل ہوکر بھارت زندہ باد اور پروشتم زندہ باد کے نعرے لگائے۔
شہید فوجی کی آخری رسومات سے قبل فوج کے جوانوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ آخری رسومات کی ادائیگی شہید جوان کے سات سال کے بیٹے کے ہاتھوں ہوئی۔ وشنوپتھ شمسان گھاٹ پر سیاسی وسماجی رہنما بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ شہید جوان پروشوتم 45 قومی رائفل مچھء سیکٹر کپواڑا میں نائک کے عہدے پرتعینات تھا. 37 سال کے پروشوتم کمارعرف پنٹو کے بھائی منٹو ٹھاکر این ایس جی کمانڈو ہے ۔ شہید جوان کی 2003 میں آرمی میں تقرری ہوئی تھی۔