ETV Bharat / city

گیا: سینٹرل بینک آف انڈیا سے ساڑھے چار لاکھ روپیے کی لوٹ - کاونٹر پر کوئی بینک کا اسٹاف موجود نہیں تھا

ضلع گیا سنٹرل بینک آف انڈیا کے کیش کاؤنٹر سے 4.42 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ دو نوجوانوں نے واردات کو انجام دیا، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

central bank of India
سینٹرل بینک آف انڈیا
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 9:18 PM IST

ضلع گیا کے مانپور میں واقع سنٹرل بینک آف انڈیا کے کیش کاؤنٹر سے دو افراد نے 4.42 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پیسے بھرے بیگ کی چوری کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب پٹرول پمپ کا ملازم جو نقد رقم جمع کرنے آیا تھا اسے بیگ نہیں ملا۔ پٹرول پمپ ملازم نے بیگ کیش کاؤنٹر کے اندر رکھا تھا اور منیجر سے ملنے گیا تھا کیونکہ کاونٹر پر کوئی بینک کا اسٹاف موجود نہیں تھا۔

یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ایک نوجوان نے بیگ اٹھایا اور باہر کھڑی موٹر سائیکل سوار دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس پٹرول پمپ کے ملازم کو بھی حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ وشال پٹرول پمپ کا ملازم یوگیندر شرما بینک میں نقد رقم جمع کرانے آیا تھا۔ وہ کیش کاؤنٹر کے اندر گیا، وہاں اسے بینک کا کوئی اسٹاف نظر نہیں آیا۔ اس دوران اسے معلوم ہوا کہ آج رقم جمع نہیں کی جائے گی، کیونکہ تمام بینک ملازمین پنچایت انتخابات کی ٹریننگ کے لیے گئے ہوئے ہیں۔

جیسے ہی یوگیندر کو اس بات کا علم ہوا، پیسوں سے بھرا بیگ کیش کاؤنٹر کے اندر پڑی کرسی پر چھوڑ کر وہ بینک منیجر روی راجپوت سے ملنے گیا۔ پٹرول پمپ کے مالک کو مطلع کیا کہ آج رقم جمع نہیں ہو سکتی۔ اس کے بعد جب وہ بیگ واپس لینے کے لیے کیش کاؤنٹر پر پہنچا تو پیسوں سے بھرا بیگ نہیں ملا۔ اس پر اس نے بینک احاطے میں شور مچایا۔ اس نے بینک منیجر پٹرول پمپ کے مالک اور پولیس کو اس واقعہ سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیا قبرستان سے ویکسینیشن مہم کو ملی کامیابی

جب سی سی ٹی وی کو چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ دو لڑکے پلسر موٹر سائیکل پر بینک آئے تھے۔ ایک نوجوان بینک کے باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا تھا جبکہ دوسرا اندر آیا۔ اسی دوران نوجوان بھی کیش کاؤنٹر کے اندر داخل ہوئے اور بیگ لے کر چلے گئے۔ بینک منیجر روی راجپوت نے ہی عملے کی کمی کی وجہ سے جمعرات کو بینک کھولا تھا۔

منیجر روی کا کہنا ہے کہ آٹھ ملازمین میں سے چار انتخابی تربیت کے لیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے نقد رقم لینے کا کام روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ باقاعدہ اور بڑے گاہک ہیں ان کے اہلکار براہ راست کیش کاؤنٹر کے اندر جاتے ہیں اور پرچی اور نقد جمع کرنے کے بعد چلے جاتے ہیں۔ بینک بڑے تاجروں کو اس طرح کی چھوٹ دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.