ETV Bharat / city

گیا میں صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش

گیا میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر علاقے کے عوام نے پھول برسا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 9:09 PM IST

cleaning staff
cleaning staff

بہار کے گیا ضلع میں میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کے اوپر شہر کے باشندوں نے پھول برسائے۔

کورونا وائرس وبا سے تحفظ کے لئے گیا میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے جب آج شہر میں کیمیکل کا چھڑکاؤ کر رہے تھے تو ان پر علاقے کے باشندوں نے پھول برسائے۔

علاقے کی عوام نے پھول برسا کر حوصلہ افزائی کی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب تمام لوگ اس وبا سے تحفظ کے لئے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں ایسے میں صفائی ملازمین اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے ہمارے علاقے کی صفائی کرتے ہیں تاکہ اس وبا سے بچا جا سکے، اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کا شکریہ ادا کریں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔

شہر میں کیمیکل کا چھڑکاؤ کر رہے
شہر میں کیمیکل کا چھڑکاؤ کر رہے

ایک مقامی باشندہ پپوکمار نے بتایا کہ انہیں احساس ہوا ہے کہ ایک طرف جہاں لوگ خوف سے اپنے گھروں میں قید ہیں وہیں یہ صفائی ملازمین کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنی خدمات انجام دے رہیں۔ ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کارکنان کا احترام کریں۔

گیا میں صفائی ملازمین پر پھولوں کی بارش

صفائی کارکن نے بتایا کہ ہم یہاں گیا میونسپل کارپوریشن کے 38 نمبر کے وارڈ میں دوا کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے تحفظ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.