ETV Bharat / city

گیا: پولیس نے دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:52 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں پولیس نے کافی مقدار میں دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ نکسلیوں نے اسکول کے نزدیک چھپا کر رکھا تھا۔

Explosive
دھماکہ خیز مواد

ضلع گیا میں پولیس نے ممنوعہ نکسلی تنظیم کی طرف سے بڑے مجرمانہ واقعات کو انجام دینے سے قبل ہی ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گیا کے کونچ تھانہ میں واقع اسماعیل پور اسٹیشن سے متصل ہائی اسکول کے قریب پولیس نے ایک جھاڑی میں چھپا ہوا بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مادہ اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

ایس ایس بی اور کونچ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 11 کلو دھماکہ خیز مادہ ، ایک ڈیٹونیٹر، 30 میٹر تار، ایک 12 وولٹ کی بیٹری، پانچ لیٹر کے کین میں کین بم، 100 گرام سلفر اور رسی برآمد ہوئی ہے۔ اس کارروائی کی وجہ سے نکسلیوں کے منصوبے پر پانی پھر گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایس ایس بی کے سیکنڈ ان کمانڈ لوکیش کمار سنگھ اور اعلی عہدیداروں کو اسماعیل پور اسٹیشن کے قریب دھماکہ خیز مواد چھپے ہونے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیںے: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ

اس کے بعد سینیئر افسران نے کونچ تھانہ انچارج پرشانت کمار اور ایس ایس بی کونچ کیمپ کے کمپنی کے کمانڈر انسپکٹر وکاس چندر گھوش کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی۔ اس کے بعد بخوری ہائی اسکول اسماعیل پور کے قریب گھنی جھاڑیوں میں تلاشی کے بعد دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا۔

ٹیم نے تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا دھماکہ خیز مادہ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ اس سرچ آپریشن میں کونچ تھانہ انچارج پرشانت کمار، ایس ایس بی کمپنی کے کمانڈر وکاس چندر گھوش، ایس ایس بی کے جوان اور بم ڈسپوزل ٹیم شامل تھی۔

ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم کا سرچ آپریشن جاری رہے گا، نکسلیوں کی کمر توڑنے میں ضلع پولیس کامیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نکسلیوں کی دھر پکڑ کی بھی کوشش میں ہے۔ دھماکہ خیز مادہ اتنا زیادہ تھا کہ اس سے کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.