ETV Bharat / city

دربھنگہ: جیوتی کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

دربھنگہ کی بیٹی جیوتی کی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی ستائش کی جارہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے جیوتی سے بات کی اور اس کی خواہش کے بارے میں جانا۔

etv-bharat-exclusive-conversation-with-jyoti-in-darbhanga
دربھنگہ: جیوتی کو سائکلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے طلب کیا
author img

By

Published : May 23, 2020, 2:53 PM IST

گروگرام سے 1 ہزار 300 کلومیٹر کی مسافت کا سفر طے کر اپنے والد کو سائیکل پر گھر لانے والی جیوتی کی جرأت کی آج تعریف کی جارہی ہے۔ جیوتی کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی سراہا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی جیوتی کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے جیوتی سے بات کی اس دوران جیوتی نے اپنی خواہش بیان کی۔

دربھنگہ: جیوتی کو سائکلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے طلب کیا

ضلع دربھنگہ کے سنگھ واڑا بلاک کے گاؤں سرہولی کی بیٹی جیوتی نے اپنے والد کے لئے وہ کر دکھایا جس کی کسی کو اپنے بیٹوں سے توقع نہیں تھی۔ 13 سالہ جیوتی نے اپنے زخمی والد کو سائیکل پر بٹھایا اور تقریبا 1300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور انہیں بحفاظت گھر لایا۔ اب جیوتی کو سائکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) کی طرف سے ٹرائل کے لئے بلایا گیا ہے۔ جس کے لئے وہ لاک ڈاؤن کے بعد دہلی جائیں گی۔ جیوتی نے اس کے بارے میں کیا کہا آئیے جانتے ہیں۔

جیوتی اور اس کے اہل خانہ سی ایف آئی کی پیش کش سے بہت خوش ہیں۔ جیوتی کے خواب کو جیسے پر لگ گئے ہیں۔ جیوتی نے کہا کہ انہوں نے سی ایف آئی کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ اگلے ماہ فیڈریشن کے عہدیدار اسے لینے کے لئے دربھنگہ آئیں گے۔ جیوتی کا کہنا ہے کہ مجھے اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ اگر ملک، علاقے اور ضلع کا نام روشن ہوتا ہے۔ تو یہ اچھی بات ہے۔

جیوتی نے بتایا کہ فیڈریشن نے انہیں سائیکلنگ کی تربیت اور اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دہلی میں ایک ساتھ رہنے کی پیش کش کی ہے۔ یہ خود فیڈریشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے سائیکل چلانے کی تربیت جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

گفتگو کے دوران جیوتی نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ جس سائیکل سے آئی ہیں اسے انہوں نے گروگرام سے سی ایم نتیش کمار کی جانب سے کورونا امدادی رقم 1000 روپے سے خریدی۔ اسی دوران اس نے دیدی کی سائیکل سے سائیکلنگ سیکھی۔ اس کی بڑی بہن کو بہار حکومت کی گرل چلڈرن سائیکل اسکیم کے تحت ایک سائیکل ملی تھی۔ اس کے لئے جیوتی نے سی ایم نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شہرت پانے کے بعد گاؤں کے لوگ بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران ملک بھر میں بہت سارے معروف افراد کی طرف سے جیوتی کی تعریف کی گئی ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی ٹوئٹر پر جیوتی کی تعریف کی ہے اور ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

جن ادھیکار پارٹی کے قومی سرپرست پپو یادو نے اپنی پارٹی کی جانب سے دربھنگہ کی بہادر بیٹی جیوتی کو 20 ہزار روپے انعام دیا ہے۔ ان کی پارٹی کے کارکنوں نے یہ رقم سرہولی گاؤں میں جیوتی کے گھر کے حوالے کردی۔

جیوتی کو این جی او ڈاکٹر پربھات داس فاؤنڈیشن نے 'متیھلا ویرانگنا سمان' سے نوازا گیا۔ اس کے تحت جیوتی کو تعریفی خط، مومنٹو اور ترغیبی رقم دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.