ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم - بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے 3 نومبر کو ہونے والی حق رائے دہی کے لیے آج انتخابی مہم کا شور ختم ہوگیا ہے۔

election campaign is over for second round of polling in bihar assembly election
بہار اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 10:14 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے 3 نومبر کو ہونے والی حق رائے دہی کے لیے آج انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ انتخابی مہم کے آخری دن بھاگلپور میں سبھی پارٹی کے امیدواروں نے پوری طاقت جھونک دی اور عوام کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔

بہار اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم

بھاگلپور کے سابق ڈپٹی میئر اور بھاگلپور شہر سے لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار راجیش ورما نے موٹر سائیکل ریلی نکالی تو کانگریس امیدوار اور سیٹنگ ایم ایل اے اجیت شرما نے روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو میں اپنی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما بھی ان کے ساتھ موجود تھی اور اپنے والد کیلئے ووٹ مانگ رہی تھی۔

دوسرے مرحلہ میں بھاگلپور کی باقی بچی 5 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کی تیاری پوری ہوچکی ہے؛

دوسرے مرحلہ میں جن پانچ اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں ، بھاگلپور شہر، ناتھ نگر، پیر پینتی، بیہ پور، گوپال پور اسمبلی حلقے ہیں، جہاں کُل ووٹر 15 لاکھ 21 ہزار، 39 ہیں جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار 38 ہیں جب کہ 7 لاکھ 6 ہزار 37 خواتین رائے دہندگان ہیں اور ضلع انتظامیہ نے پرامن طریقے سے ووٹنگ کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ خاص طور پر دیارا علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

پانچوں ہی سیٹوں پر این ڈی اے اور عظیم اتحاد امیدواروں کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے، لیکن سب سے دلچسپ حالات بھاگلپور شہر کے ہیں، جہاں کانگریس امیدوار اجیت شرما کیلئے رالوسپا امیدوار سید علی شاہ سجاد نے مشکلیں کھڑی کر دی ہیں، کیونکہ اسد الدین اویسی کی ریلی کے بعد اقلیتی طبقے کا کافی جھکاؤ دیکھا جا رہا ہے جب کہ بی جے پی امیدوار روہت پانڈے کیلئے ایل جے پی امیدوار راجیش ورما کی مقبولیت نے مشکل کھڑی کر رکھی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور کی دو سیٹیوں سلطان گنج اور کہلگاؤں سیٹ پر پہلے مرحلہ یعنی 28 اکتوبر کے ووٹ ڈالے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.