ETV Bharat / city

اے این ایم سی ایچ میں کیمور کے آٹھ کورونا مریض داخل - بہار میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد

شہر گیا میں واقع اے این ایم سی ایچ میں دوسرے ضلع کے کورونا مثبت مریض پہلی مرتبہ داخل کیے گئے ہیں، جمعہ کی شام کو کل آٹھ مریضوں کو علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے، جس میں چار سال کاایک بچہ بھی شامل ہے۔

Eight corona patients were admitted to ANMCH
اے این ایم سی ایچ میں کیمور کے آٹھ کورونا مریض داخل
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 10:46 AM IST

ریاست بہار میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آنے کاسلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز بہار میں سب سے زیادہ 44 مریض مثبت پائے گئے۔

بہار میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے۔ 4 اپریل کے بعد ضلع گیا میں جمعہ تک ایک بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

تاہم گیا میں واقع انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کورونا ہسپتال بننے کے بعد یہاں پہلی مرتبہ دوسرے ضلع سے کورونا کے آٹھ مثبت مریضوں کو بھرتی کرایا گیا ہے۔

گیا کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کو کورونا وائرس مثبت مریضوں کے علاج معالجے کا مرکز بنایا گیا ہے۔ جمعہ کی شام کو کیمورکے بھبھوا سے آٹھ کورونا مثبت مریضوں کو انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج لایا گیا ہے۔

مذکورہ تمام مریضوں کو اے این ایم سی ایچ کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ کورونا آئیسولیشن وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ بھبھوا سے آنے والے مریضوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سات افراد کورونا مثبت ہیں۔ جبکہ ایک دوسرا شخص ہے۔

اس طرح کل آٹھ افراد کورونا مثبت داخل ہوئے ہیں۔ ان میں ایک چار سالہ بچہ بھی کرونا مثبت ہے۔ سات افرادکو کسی بھی قسم کی علامات نہیں ہیں۔ جبکہ ایک مریض کو تیز بخار ہے۔

اس میں تین خواتین، چار مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ ہفتہ کو سب کے نمونے لئے جائیں گے۔ ان کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں 30 مارچ سے 4 اپریل تک کورونا کے پانچ مثبت معاملے سامنے آئے تھے۔ جس میں تین ایک کنبہ اور دوافراد ایک کنبہ کے تھے۔

تین افراد کا علاج پٹنہ پی ایم سی ایچ میں ہوا تھا جبکہ دو کا علاج گیا اے این ایم سی ایچ میں ہوا تھا۔ ضلع کے پانچوں مریض صحتیاب ہوکر ہسپتال سے فارغ ہو چکے ہیں۔

گیا میں پندرہ دنوں میں ایک بھی مثبت مریض نہ ملنے سے راحت و سکون تھا تاہم اب بھی خطرہ بناہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.