ETV Bharat / city

گیا: میدان اور عید گاہوں میں نماز نہیں پڑھی جائے گی - offer namaz at home

گیا میں میدان اور عید گاہوں میں عیدالفطر کی نماز نہیں ہوگی۔ مساجد میں چند افراد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔ پولیس کی ہر جگہ تعیناتی ہوگی۔ شرپسندوں پر بھی پولیس کی گہری نظر ہوگی۔

Eidgah
عید گاہ
author img

By

Published : May 13, 2021, 3:26 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں آئندہ کل جمعہ کو عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس تعلق سے علماء، ائمہ مساجد وغیرہ نے تیاریاں کر لی ہیں۔ اس مرتبہ بھی کورونا وبا اور اس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران اجتماعی طور پر عیدالفطر کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔

خاص طور پر گیا گاندھی میدان، عید گاہ، ریلوے میدان، باولی میدان وغیرہ میں کھلے میں نماز ادا کرنے کی اس مرتبہ اجازت نہیں دی جائے گی۔ علماء اور ائمہ مساجد سمیت شہر کے معززین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی عید منائیں اور گھر پر ہی نماز ادا کریں۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علماء کی طرف سے انتظامیہ کو مسلسل تعاون دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی ڈی ایم اور ایس ایس پی نے مشترکہ آرڈر جاری کر کے نظم ونسق برقرار رکھنے کے لیے افسران کو ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں پَلّے والی ٹوپی پہلی پسند، تاہم کورونا کی وجہ سے تجارت متاثر

کئی تھانوں میں مخصوص لوگوں کے ساتھ پولیس نے میٹنگ کر کے اپنے اپنے علاقوں میں نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی پیس کمیٹی سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے لاک ڈاون نافذ ہے۔ ایسے میں یہ یقینی بنانا سبھی کا فرض ہے کہ مذہبی مقامات پر عام لوگوں کی شرکت نہ ہو۔ چونکہ عید ہے اس لیے سبھی مسجد کے ذمہ داران یہ یقینی بنائیں کہ پیش امام و موذن سمیت کمیٹی کے ایک دو افراد ہی مسجد میں نماز ادا کریں۔

ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ ان کی ٹیم بہتر ڈھنگ سے کووڈ 19 کے پروٹوکال اور بندشوں کے ساتھ عید تہوار کو اختتام کرانے میں مصروف ہے۔ شرپسندوں پر بھی پولیس کی نگاہ ہوگی جو ضرورت مند ہیں ان تک پولیس پہنچ کر مدد بھی کر رہی ہے۔ لاک ڈاون کے دوران جو بھی ہدایات جاری ہیں اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر عید گاہ اور گاندھی میدان کمیٹی نے اس کا اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ ان کے یہاں عید الفطر کی نماز نہیں پڑھی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.