ETV Bharat / city

گیا: سرکاری محکموں میں کورونا متاثرین کی تصدیق

گیا کے سرکاری محکموں میں کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، افسر اور پولیس جوان کو کووڈ-19 ہسپتال انوگرہ نارائن کے 'لیول ٹو' کے آئیسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کی کنفرم جانچ رپورٹ کے لئے نمونہ پٹنہ بھیجا گیا ہے۔

گیا: سرکاری محکموں میں کورونا متاثرین کی تصدیق
گیا: سرکاری محکموں میں کورونا متاثرین کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 6:55 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے سرکاری محکموں میں بھی کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، کلکٹریٹ گیا کے ایک اعلی افسر سمیت پولیس لائن کے ایک جوان کی ٹرونیٹ مشین سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، افسر اور پولیس جوان کو کووڈ-19 ہسپتال انوگرہ نارائن کے 'لیول ٹو' کے آئیسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

گیا: سرکاری محکموں میں کورونا متاثرین کی تصدیق

دونوں کے نمونے کنفرم جانچ رپورٹ کے لئے پٹنہ بھیجا گیا ہے۔ وہاں آر ٹی پی سی آر مشین سے جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ وہ کورونا متاثر ہیں یا نہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے کہا کہ' کورونا کا مشتبہ مریض مانکر افسر کو پہلے سدھارتھ انٹر نیشنل بودھ گیا کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ تاہم اب ٹرونیٹ مشین رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد انہیں کووڈ 19 ہسپتال انوگرہ نارائن کے لیول ٹو کے آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔'

ڈاکٹرز ان کی صحت کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔وہیں چھٹی سے واپس پولیس لائن ڈیوٹی پر آئے ایک پولیس جوان کی بھی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

جس کے بعد انوگرہ نارائن ہسپتال کے ٹرونیٹ مشین سے جانچ میں اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی۔ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایاکہ' جوان بدھ کو دربھنگہ اپنے گھر سے چھٹی ختم کرکے آیاتھا، یہاں آنے کے بعد اسکی طبیعت خراب ہوگئی۔

جس کے بعد جوان نے خود ہسپتال پہنچ کر جانچ کرایا تو اس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی۔انہوں نے کہاکہ' راحت کی بات یہ ہے کہ چھٹی سے واپس آنے والے سبھی جوانوں کو پہلے قرنطینہ کیاجاتاہے اور اس کے بعد انہیں ڈیوٹی پرلگایاجاتاہے۔

جسکی وجہ سے جوان کہیں دوسری جگہ نہیں جاسکا سول سرجن برجیش کمار نے بتایاکہ ٹرونیٹ مشین کی جانچ پروویزنل کے طور پر ہوتی ہے۔حتمی رپورٹ پٹنہ سے آنے کے بعد ہی واضح ہوتاہے کہ رپورٹ پوزیٹیو یانگیٹیو ہے۔

انہوں نے کہاکہ' کلکٹریٹ کے اعلی افسر کو تیز بخارتھا جس کے بعد ڈسٹرک مجسٹریٹ کی ہدایت پرانکا کورونا ٹیسٹ ہواہے۔پٹنہ نمونہ بھیجا گیاتھا جس کی رپورٹ ابھی پینڈنگ ہے، آج کسی وقت ان کی رپورٹ آسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اگر افسر کی پٹنہ سے بھی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آتی ہے تو پھر کلکٹریٹ کے کئی افسران کوقرنطینہ میں رکھاجاسکتا ہے۔ بیمار افسر کلکٹریٹ میں ایک افسر اعلی عہدے پر فائز ہیں اور وہ ڈی ایم کی میٹنگ میں مسلسل موجود ہوتے ہیں، ایسے میں کئی افسر اور اہلکار ان کے رابطے میں آئے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.