ETV Bharat / city

نکسلی تنظیم نے کمیونٹی عمارت کودھماکے سے اڑا دیا

اطلاعات کے مطابق گیا کے ڈومریا تھانہ حدود میں نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادیوں نے کمیونٹی بھون کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ نکسلی لال سلام کا نعرہ بھی کافی دیر تک لگایا، پرچہ کے ذریعے جے ڈی یو رہنما سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:34 PM IST

Community building blown up by Naxals in Bihar village

ضلع گیا میں ممنوعہ نکسلی تنظیم بھاکپا ماووادیوں نے نوتعمیر شدہ کمیونٹی ہال کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ موقع سے لیوی سے متعلق پرچہ بھی ملا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ کمیونٹی بھون کا افتتاح بہار کے سابق وزیر اعلی وعلاقے کے رکن اسمبلی جتن رام مانجھی نے کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈومریا تھانہ علاقہ کے بودھی بگہا گاؤں میں میں سی پی ایم ماووادیوں کے ایک مسلح دستے نے ایک عمارت کو ڈائنامائیٹ لگا کر اڑا دیا ہے۔ عمارت کو تباہ کرنے کے لیے ماؤنوازوں نے آئی ڈی بم ایک کمیونٹی بھون کے پیچھے اور دوسرا اسکے کے آگے لگایا تھا ساتھ ہی ماؤنوازون کے ذریعے ہاتھوں سے لکھا ہوا ایک پرچہ بھی کمیونٹی بھون کے پاس چھوڑا گیا ہے جس میں جے ڈی یو کے رہنما وسابق ایم ایل سی سے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ساتھ جے ڈی یو رہنما پر پولیس کا مخبر ہونے کا بھی الزامات لگایا گیا ہے۔

ماؤنوازوں کے پرچے میں لکھا ہے کہ سابق ایم ایل سی انوج سنگھ پولیس کا مخبر ہے جس نے عام لوگوں اور نکسلیوں کے تئیں ہمدردی رکھنے والوں کو پریشان کیا ہے جس کے لیے انوج سنگھ کو پہلے بھی وارننگ دی گئی ہے۔ پرچہ میں لکھا گیا ہے رہنماؤں اور ٹھکیداروں و زمین داروں نے غلط ڈھنگ سے املاک بنائی ہے اور ان کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا بھی عندیہ نکسلیوں ظاہر کیا ہے۔ نکسلیوں نے کہا ہے کہ انوج سنگھ نے بودھی بگہا میں پولیس کیمپ کھولنے کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی ہے۔

جے ڈی یو ایم ایل سی کے فنڈز سے بنی تھی عمارت

مقامی لوگوں کے مطابق اس کمیونٹی بھون کو نکسلیوں نے تباہ کیا ہے اسے جے ڈی یو ایم ایل سی فنڈ کے تحت 20 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔ جسے سابق وزیراعلی اور ہم پارٹی کے قومی صدرجیتن رام مانجھی نے اسمبلی انتخابات 2020 سے پہلے افتتاح کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈومریا امام گنج اسمبلی حلقے میں آتا ہے اور جیتن رام مانجھی ایک بار پھر سے اس علاقے سے انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک نیا پولیس کیمپ اس عمارت میں قائم کیا جائے گا۔ جسے نکسلیوں نے دھماکے سے اڑا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.