ETV Bharat / city

گیا: سی پی آئی کا سہ روزہ ریاستی کارکنان کنوینشن

کنوینشن کے پہلے دن پرچم کشائی سے کانفرنس کی شروعات کی گئی، اس کے بعد سیاسی جماعتوں کے رہنما ملک و بیرون ممالک کے دانشوروں کے انتقال پر تعزیت نامہ پڑھا گیا اور اس کے بعد ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔

author img

By

Published : Jan 19, 2020, 11:35 PM IST

Updated : Jan 20, 2020, 12:30 AM IST

_communist_party
پٹنہ: سی پی آئی کا سہ روزہ ریاستی پارٹی کارکنان کنوینشن

ریاست بہار کے ضلع گیا کے پیرمنصور روڈ میں واقع دھرم سبھابھون میں سی پی آئی کا سہ روزہ ریاستی پارٹی کارکنان کنوینشن کاآغاز ہوا۔

تین دنوں تک چلنے والے اس کنوینشن میں ریاستی و قومی سطح کے رہنما و کارکنان شریک ہوئے۔
استقبالیہ کمیٹی کے صدر اکھلیش کمار نے استقبالیہ خطاب دیا، اتوار کی شام کو کنوینشن کے پہلے دن پارٹی کے جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمان ڈی راجا نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ بہار خوش قسمت ہے کہ جہاں پارٹی کے بڑے رہنما پہنچ چکے ہیں۔

بہار کی جماعتوں نے ملک کی دیگر جماعتوں کے لئے مثال پیش کی ہیں۔ جب جھارکھنڈ اور بہار ایک ساتھ تھا تب ان کی پارٹی سے دس سے پندرہ ایم پی اور درجنوں ایم ایل اے ہواکرتے تھے لیکن آج پارٹی کی حالت کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ'ہمیں اس پرتبادلہ خیال کرناہوگا کیوں کہ آج ملک میں جو حکمراں جماعت ہے اس حکومت سے ملک کونقصان ہو رہا ہے، آئین کو خطرہ لاحق ہے

انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ آج ملک کی عوام سڑک پر آگئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی اس میں نہیں ہے لیکن پارٹی کو سوچنا ہوگا کہ اگر کمیونسٹ پارٹی لڑائی میں شامل نہیں ہوئی تو ملک کا کیا ہوگا ؟

کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کی ہے، آج پھر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

پارٹی میں اتحاد ہوگا تو ایسی حکومت کواکھاڑ پھینکنا مشکل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایکتا کے ساتھ اپنے ہدف کومکمل کریں اور سیاسی پہلووں پر بھی تبادلہ خیال ہونا چاہیے تاکہ آپ کو فرق کا پتہ چل سکے۔

اس موقع پر اتل کمار انجان قومی جنرل سکریٹری، امرجیت کور قومی سکریٹری، کامریڈ کے نارائنن قومی سکریٹری، ناگیندرناتھ اوجھا سابق ایم پی، رام نریش پانڈے قومی ایکزیکیٹیوممبر، جانکی پاسوان، مسعود منظر، پرویزعالم، وجے نارائن مشر، بھولاپاسوان، راج شری کرن، رنجیت پنڈدت وغیرہ موجودتھے۔

اطلاع کےمطابق 21 جنوری کوگاندھی میدان میں جلسہ عام سہ روزہ راجیہ سمیلن منعقد ہوگا۔جس میں پارٹی کے سنیئر رہنما کے علاوہ جے این یوکے سابق صدر کنہیا کمار بھی شامل ہوں گے۔

Intro:ریاست بہار کے شہر گیا کے پیرمنصور روڈ میں واقع دھرم سبھابھون میں سی پی آئی کا سہ روزہ ریاستی پارٹی کارکنان کنوینشن کاآغاز ہوا ۔ تین دنوں تک چلنے والے کنوینشن میں ریاستی وقومی سطح کے لیڈران وکارکنان پہنچے ہیں ۔پہلے دن سب سے پہلے پرچم کشائی کرکے کانفرنس کی شروعات کی گئی اور اسکے بعد سیاسی جماعتوں کے لیڈران و ملک وبیرون ملک کے دانشمندوں کے انتقال پر تعزیتی نامہ پڑھا گیا اور اسکے بعد ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی ۔اسکے بعد استقبالیہ کمیٹی کے صدر اکھلیش کمار نے استقبالیہ خطاب کیا Body:اتوار کی شام کو کنوینشن کے پہلے دن پارٹی کے جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمنٹ ڈی راجا نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ بہار خوش قسمت ہے کہ جہاں پارٹی کے بڑے لیڈران تک پہنچ چکے ہیں ۔بہار کی پارٹی ملک کی پارٹیوں کے لئے مثال پیش کی ہے ۔جب جھارکھنڈ اور بہار ایک ساتھ تھا تب انکی پارٹی سے دس سے پندرہ ایم پی اور درجنوں ایم ایل اے ہواکرتے تھے لیکن آج پارٹی کی حالت کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ آج ہمیں اس پرتبادلہ خیال کرناہوگا ۔کیونکہ آج ملک میں جو پارٹی حکمراں ہے جو آرایس ایس کی طرف سے چلائی جاتی ہے وہ نریندرمودی کی حکومت سے ملک کونقصان پہنچ رہاہے ۔آئین کو خطرہ پہنچ رہاہے ۔پھرسے اس فاسسٹ طاقت اورمرکزمیں آر ایس ایس حمایت یافتہ حکومت کے خلاف لڑائی لڑنے کے لئے اٹھنا ہوگا ۔ پارٹی کو پھرسے اپنی ذمہ داری لینی ہوگی تاکہ ملک وآئین کوبچایا جاسکے ۔ اگر ہم نہیں جاگے تو آرایس ایس اور بی جے پی ملک سے آئین کوختم کردیگی ۔کمیونسٹ پارٹی کوپھرسے اپنے رنگ میں ڈھلناہوگا ۔ اس ملک کو موجودہ حکومت داخلی جنگ کی طرف لے کر جارہی ہے ۔ سی اے اے واین آرسی اور این پی آر اتنا بڑا مسئلہ پیش آگیا ہے کہ آج ملک کی عوام سڑک پر آگئی ہے ۔کمیونسٹ پارٹی اس میں نہیں ہے لیکن پارٹی کو سوچنا ہوگا کہ اگر کمیونسٹ پارٹی لڑائی میں شامل نہیں ہوئی تو ملک کاکیاہوگا ؟ مودی حکومت ملک میں مذہبی تفریق کرکے سب کچھ ختم کردیگی ۔ کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کیا ہے ، آج پھر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے پاس فاسسٹ حکومت کے خلاف لڑنے کے لئے کیا اوزار ہیں تو لیلین کی یاد آتی ہے جب انہوں نے کہاتھا کہ انکے پاس لڑنے کے لئے پارٹی ہے . پارٹی میں اتحاد ہوگا تو ایسی فاسسٹ حکومت کواکھاڑ پھینکنا مشکل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ چٹانی ایکتا کے ساتھ اپنے ہدف کومکمل کریں اور سیاسی پہلوں پربھی تبادلہ خیال ہوناچاہئے تاکہ آپکو فرق کاپتہ چل سکے Conclusion:اس موقع پر اتول کمار انجان قومی جنرل سکریٹری ، امرجیت کور قومی سکریٹری ، کامریڈ کے نارائنن قومی سکریٹری ، ناگیندرناتھ اوجھا سابق ایم پی ، رام نریش پانڈے قومی ایکزیکیٹیوممبر ، جانکی پاسوان ، مسعود منظر ، پرویزعالم ،وجے نارائن مشر ، بھولاپاسوان ، راج شری کرن ، رنجیت پنڈدت وغیرہ موجودتھے
اکیس جنوری کوگاندھی میدان میں جلسہ عام
سہ روزہ راجیہ سمیلن کے آخری دن اکیس جنوری کو جلسہ عام گاندھی میدان میں منعقد ہوگا ۔جس میں پارٹی کے سنیئرلیڈران کے علاوہ جے این یوکے سابق صدر کنہیا کمار بھی شامل ہونگے
بیان ڈی راجا
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
Last Updated : Jan 20, 2020, 12:30 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.