محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ممالک کا سفر کرنے والوں کی تعداد ریاست بہار میں سب سے زیادہ بکسر میں ملی ہے۔
![بکسر: بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کی کثیر تعداد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-pat-04-screening-report-update-vis-7203361_20042020195643_2004f_03232_692.jpg)
ان تمام افراد میں کھانسی, بخار اور سانس سے متعلق پریشانیاں سامنے آئی ہیں۔ بکسر ضلع میں ایسے 11افراد ملے ہیں۔
کوویڈ -19 پرقابوپانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے تحفظ کے لیے ریاستی حکومت نے گھر گھر اسکریننگ کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔
اس مہم کے دوران 16 سے19 اپریل کے درمیان ان حفاظتی اہلکاروں نے 36 لاکھ 14 ہزار گھروں کا سروے کیا ہے۔ جس میں رہنے والے1.7 کروڑ افرادکی اسکیننگ کی گئی۔ اس اسکیننگ میں 1335 لوگوں کی شناخت ہوئی جس میں کورونا کے علامات پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سے ملی اطلاع کے مطابق اسکریننگ میں1174 ایسے افراد بھی ملے ہیں جنہوں نے اندرون ریاست اور ملک کے کسی حصے میں سفر نہیں کیا ہے۔ لیکن ان میں کھانسی, بخار, اور سانس لینے کی پریشانی ہے۔ ان1.7 کروڑ افراد میں میں 23 افراد ایسے ملے ہیں جن کی بیرون ممالک کے سفر کی ہسٹری ملی ہے۔
جبکہ138 افراد ایسے ہیں جنہوں نے دوسری ریاستوں کا سفر کیا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ممالک کے سفر کی ہسٹری رکھنے والے زیادہ تر لوگ بکسر سے ملے ہیں۔