بہار کے کیمور ضلع کے کُدرا تھانہ علاقے سے پولیس نے ٹرک پر لدی 498 کارٹن انگیزی شراب برآمد کی ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 2 پر لائن ہوٹل کے نزدیک بدھ کی رات پولیس نے گشت کے دوران ایک ٹرک کی تلاشی کی جس میں 498 کارٹن انگیزی شراب برآمد کی گئی۔ موقع سے ٹرک ڈرائیور ستنام سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ شراب ہریانہ کے انبالہ سے مغربی بنگال کے کولکاتا لے جائی جارہی تھی۔ ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔