اطلاع کے مطابق گورنر فگو چوہان آج گیا پہنچے۔ یہاں انہوں نے وشنوپد مندر کے احاطے میں پنڈدان ادا کیا اور پوجا کی۔
گورنر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پٹنہ سے گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔ یہاں سے وہ سڑک کے راستے وشنوپد مندر پہنچے۔
گورنر کی آمد کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ، ایس ایس پی راجیو مشرا اور تمام افسران مندر کے احاطے میں موجود تھے۔
اس دوران پنڈت امرناتھ ڈھولکیا نے بتایا کہ فگو چوہان اعظم گڑھ کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنڈدان کی رسومات آچاریہ کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔ اس کے بعد وہ پٹنہ واپس چلے جائیں گے۔