ETV Bharat / city

مسلسل بارش سے کہیں فائدہ تو کہیں نقصان - ضلع گیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں مسلسل بارش کی وجہ سے دھان کی فصل کو فائدہ پہنچا ہے جبکہ ارہر، گوبھی اور دوسری سبزیوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔

مسلسل بارش سے کہیں فائدہ تو کہیں نقصان
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 5:55 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:08 PM IST

ایک ہفتہ قبل بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی تھی اور ضلع کے متعدد بلاک میں دھان کی روپنی نہ کے برابر ہوئی تھی۔ جن مقامات پر دھان کی فصل لگائی بھی گئی تھی وہ خشک اور پیلی پڑ رہی تھی اور فصل والے کھیتوں میں دراڑیں آنی شروع ہو گئی تھیں ۔

مسلسل بارش سے کہیں فائدہ تو کہیں نقصان

کسان اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ضلع کو خشک زدہ اعلان کیا جائے۔لیکن بہار کے دوسرے اضلاع سمیت گیا میں بھی مسلسل بارش سے دھان کی فصل کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔

دھان کے پودوں سے پیلاپن ختم ہوگیا ہے ، کھیتوں میں دھان کی فصل لہلہارہی ہے کسانوں کے چہروں پر خوشی اس بات کی ہے کہ کم ازکم جتنی روپنی ہوئی ہے اتنی فصل کو تو فائدہ پہنچا ہے ، حالانکہ پانچ دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے ارہر ، دلہن وغیرہ سمیت کئی ہری سبزیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔جس کو لیکر کسان فکر مند بھی ہیں۔

کسان سنتوش کمار مسلسل بارش کی وجہ سے خوش ہیں کہ ایک ہفتے قبل تک ان کی دھان کی فصل خشک اور پیلی پڑرہی تھی لیکن بارش سے دھان کی فصل کو فائدہ پہنچا ہے ، اب امید جاگی ہے کہ دھان کی پیدوار ہوجائے گی۔

ایک دوسرے کسان محمد تسلیم نے بارش سے دوسری فصل جیسے ارہر ، دلہن اور سبزیوں کے نقصان ہونے کی بات کہی ہے ۔

تسلیم کے مطابق بارش سے گوبھی ، ارہر ، لوکی ، پرور جیسی سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ اس پانی سے اس فصل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جن میں ابھی پھول لگ رہے تھے ، سارے پھول چھڑ گئے ہیں ، ان کے پتے گلنے شروع ہوگئے ہیں ، اگر ایک مہینہ قبل یہ بارش ہوجاتی تو اس سے دھان سمیت سبھی فصل کی اچھی پیداوار ہوجاتی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے گیا میں مسلسل بارش ہوئی ہے ۔جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، اس بارش سے کہیں فائدہ تو کہیں نقصان ہوا ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں تسلسل کے ساتھ ہورہی بارش سے دھان کی فصل کو فائدہ پہنچاہے جبکہ ارہر اور دلہن ، گوبھی اور دوسری سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے Body:
گزشتہ ایک ہفتہ قبل بارش نہیں ہونے سے کسانوں کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی تھی ، ضلع کے کئی بلاکوں میں دھان کی روپنی نہیں کے برابر ہوئی تھی اور جن مقامات پر دھان کی فصل لگائی بھی گئی تھی وہ خشک اور پیلے پڑرہے تھے ، عالم یہ تھا کہ فصل والے کھیتوں میں دراریں آنی شروع ہوگئی تھیں ۔پورے ضلع کو خشک زدہ اعلان کرنے کامطالبہ بھی حکومت اور انتظامیہ سے کسان اور انکی تنظیموں کے ذریعے کیاجارہاتھا ۔لیکن بہار کے دوسرے ضلعوں سمیت گیا میں بھی ہورہی مسلسل بارش سے دھان کی فصل کو کافی فائدہ پہنچاہے ، دھان کے پودوں سے پیلاپن ختم ہوگیا ہے ، کھیتوں میں دھان کی فصل لہلہارہی ہیں ، کسانوں کے چہروں پر خوشی اس بات کی ہے کہ کم ازکم جتنی روپنی ہوئی ہے اتنی فصل کو تو فائدہ پہنچا ہے ، حالانکہ پانچ دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے ارہر ، دلہن وغیرہ سمیت کئی ہری سبزیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔جسکو لیکر کسان فکر مند بھی ہیں Conclusion:
کسان سنتوش کمار مسلسل بارش کی وجہ سے خوش ہیں کہ ایک ہفتے قبل تک انکی دھان کی فصل خشک اور پیلی پڑرہی تھی لیکن مسلسل بارش سے دھان کی فصل کو فائدہ پہنچا ہے ، اب امید جاگی ہے کہ دھان کی پیدوار ہوجائیگی ،ایک دوسرے کسان محمد تسلیم نے تسلسل کے ساتھ ہورہی بارش سے دوسری فصل جیسے ارہر ، دلہن اور سبزیوں کے نقصان ہونے کی بات کہی ہے ۔تسلیم کے مطابق مسلسل بارش سے گوبھی ، ارہر ، لوکی ، پرور جیسی سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ اس پانی سے اس فصل کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جن میں ابھی پھول لگ رہے تھے ، سارے پھول چھڑ گئے ہیں ، انکے پتے گلنے شروع ہوگئے ہیں ، اگر ایک مہینہ قبل یہ بارش ہوجاتی تو اس سے دھان سمیت سبھی فصل کی اچھی پیداوار ہوجاتی
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے گیا میں تسلسل کے ساتھ بارش ہوئی ہے ۔جس سے کئی علاقوں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، اس بارش سے کہیں فائدہ تو کہیں نقصانات ہوئے ہیں
Last Updated : Oct 2, 2019, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.