ETV Bharat / city

گیا: تجاوزات ہٹانے گئی پولیس پر حملہ

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 7:04 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں غیر قانونی قبضہ ہٹانے گئی پولیس پر بھیڑ نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کئی جوان شدید طورپر زخمی ہوگئے ہیں۔

A female police officer was seriously injured in the attack on the police team
پولیس کی ٹیم پرحملہ ،ایک خاتون پولیس اہلکار شدیدزخمی

بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی تھانہ کے کھجواتی گاؤں میں پولیس کی ٹیم پر حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں پولیس کے کئی جوان زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو شدید چوٹیں آئی ہیں جسے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ خاتون پولیس کا پیر بھی ٹوٹ گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آدتیہ کمار اور سیٹی ایس پی راکیش کمار نے پہنچ کر جائزہ لیا ہے، ساتھ ہی اسپتال پہنچ کر زخمی پولیس جوان کی عیادت کی۔

گیا: تجاوزات ہٹانے گئی پولیس پر حملہ

ڈاکٹروں سے زخمیوں کی حالت کی جانکاری لی اور ہدایت دی ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو زخمیوں کو پٹنہ ریفر کیا جائے۔
سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ تجاوزات ہٹانے پولیس کی ٹیم بودھ گیا کے کھجواتی گاؤں گئی تھی۔

وہاں پر اچانک بھیڑ جمع ہو گئی اور پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس میں ایک خاتون پولیس جوان شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس نے فوری طور پر حملہ کرنے والوں پر کاروائی کی جس میں پولیس جوانوں کی جان بچی ہے۔ کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آدتیہ کمار نے کہا کہ حملہ کرنے والے کسی بھی حال میں بخشے نہیں جائیں گے۔ گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا مقامی سی ای او کی نگرانی میں پولیس کی ٹیم کارروائی کرنے پہنچی تھی۔ سی ای او کا بیان درج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.