ETV Bharat / city

'ملک ابھی وبا سے ابھرا بھی نہیں کہ بی جے پی کی ریلی شروع'

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ورچوئل ریلی سے وزیر داخلہ امت شاہ نے خطاب میں کہا کہ ریلی کا مقصد انتخابات کی تیاری نہیں بلکہ کورونا وائرس کے خلاف حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ریلی سے قبل بہار کے حزب اختلاف رہنماؤں نے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف تھالی بجا کر مزدوروں کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مزدوروں کی خالی تھالی بھرنے اور پھر انتخابات کی جانب رخ کرنے کی بات کہی۔

'ملک ابھی وبا سے ابھرا بھی نہیں کہ بی جے پی کی ریلی شروع'
'ملک ابھی وبا سے ابھرا بھی نہیں کہ بی جے پی کی ریلی شروع'
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 6:02 PM IST

بہار میں سیاسی گہماگہمی شروع ہو چکی ہے، بی جے پی ورچوئل ریلی سے قبل آرجے ڈی نے تھالی بجاکر حکومت کی مخالفت کی، آرجے ڈی رہنماوں نے مرکزی وریاستی حکومت پر مزدور مخالف ہونے کاالزام لگایاہے۔ اسے دونوں پارٹیوں کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز بتایا جا رہا ہے۔

'ملک ابھی وبا سے ابھرا بھی نہیں کہ بی جے پی کی ریلی شروع'

ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا بحران زور و شور پر ہے، لمبے وقفے کے لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک ون نافذ ہے، وہیں اب بہار میں اسمبلی انتخابات کے سبب سیاسی گہما گہمی بھی زوروں پر ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات 2020 کی تیاری اور 'شہ مات' کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔اتوار کے دن بہار میں بی جے پی اپنی ورچوئل ریلی کے ذریعے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کررہی ہے تو دوسری طرف بہار حزب اختلاف کی پارٹی آر جے ڈی نے 'غریب حقوق دن' منایا ہے۔

بی جے پی کی ورچوئل ریلی کے دن بہار کے حزب اختلاف رہنماؤں نے ریلی کی مخالفت میں تھالی بجاو مہم چلائی۔ ریاستی سطح پر آرجے ڈی نے بہاری مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کے حقوق کی لڑائی لڑنے کے دعوے کے ساتھ ایک تیر دونشان کے محاورہ کے طرز پر تھالی بجا کر بی جے پی پرنشانہ سادھا ہے۔

جبکہ بی جے پی ورچوئل ریلی کے ذریعے بہاری مزدوروں کواپنی طرف راغب کرنے میں لگی ہے۔ ورچوئل ریلی کے ذریعے بی جے پی اپنے کارکنان کو انتخابات کی تیاریوں کے لئے بیدار کرے گی۔

ضلع گیا میں آرجے ڈی رہنماؤں نے طے اپنے شدہ وقت گیارہ بجے تھالی بجایا، شہر سے لے کر گاؤں تک آرجے ڈی رہنماؤں و کارکنان نے تھالی بجا کر اس ریلی کے خلف مہم چھیڑا۔

آرجے ڈی کے ایم ایل اے وسابق ریاستی وزیر سریندر یادو نے کہاکہ' تھالی اسلئے بجائی گئی کیونکہ مزدوروں، غریبوں وبے سہارا افراد کی کورونا جیسی وبا اور لاک ڈاون کے دوران سبھی کی تھالی خالی ہے۔برتن جب خالی ہیں تو ایسے میں لازمی ہے کہ برتن سے آواز نکلے گی۔

آرجے ڈی نے اسی خالی تھالی کو بجاکر بہار ومرکز کو بتایا کہ' پہلے تھالی بھریں، مزدور وغریب کے روزی روٹی مسئلے کو حل کریں تبھی انتخابی موڈ میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ' ابھی ملک وریاست کورونا وبا سے ابھرا بھی نہیں ہے لیکن بی جے پی ریلی کرنے میں مصروف ہے، مرکزی حکومت کو مزدور وغریب سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔

انہوں نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' بہار حکومت کو آئندہ اسمبلی انتخابات باہر کا راستہ دکھا نا ضروری ہے۔

انہوں نے مرکزی وریاستی حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' لاک ڈاون کے دوران مزدور ہلاک ہوئے ہیں اسکی ذمہ دار حکومت ہے، وزیراعلی نتیش کمار ہر پروگرام میں کہتے تھے کہ بہار میں مزدوروں کو روزگار ملا ہے، یہاں کے مزدوروں کی نقل مکانی بند ہوئی ہے۔

وزیراعلی نتیش کمار کا یہ دعویٰ لاک ڈاون میں کھوکھلا ثابت ہواہے خیال ہوکہ آج شام چار بجے بی جے پی کی ورچوئل ریلی وزیرداخلہ امیت شاہ خطاب کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.