ETV Bharat / city

بہار: چار سال کے بچے کی کورونا رپورٹ مثبت - والدین کی کورونا ٹیسٹ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک چار سالہ بچے سمیت سات افراد کی کورونا رپورٹ مثبت پائے جانے کے بعد ضلع بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 121 پہنچ چکی ہے۔

بہار: چار سال کے بچے کی کورونا رپورٹ مثبت

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 8:23 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اب تک ضلع میں 121 افراد کورونا وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں، ضلع میں کورونا سے ایک مریض کی گزشتہ ماہ موت بھی ہو چکی ہے۔

سوموار کی شام کو اتری کے چار سال کے بچے سمیت سات افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بچے کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے۔ اتری بلاک کا یہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ 31 مئی کو گجرات سے گیا واپس آیا ہے جبکہ اس کے والدین کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنی باقی ہے۔

سیول سرجن ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے کہا کہ کورونا کا بحران ٹلا نہیں ہے۔ پیر کے روز ضلع گیا میں جنکی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بقیہ متاثرہ افراد میں اتری کے نریٹا کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔ وہ 27 مئی کو نیپال سے وطن واپس آیا تھا۔ دیگر متاثرہ افراد میں شیر گھاٹی سے ایک، آمس سے ایک، گروا سے ایک، مانپور وپریا کے رہنے والے ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

گیا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں سات افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اس طرح ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 121 ہو گئی ہے۔ ان میں 83 فعال کیسز ہیں۔ 38 مریض صحت مند ہونے کے بعد گھر واپس ہو چکے ہیں

ضلع گیا میں کورونا کا پہلا مثبت معاملہ 31مارچ کو سامنے آیا تھا۔کورونا متاثرین میں تعداد انکی زیادہ ہے جنکی سفری تاریخ رہی ہے۔ ضلع میں کورونا کے بڑھتے معاملے سے عوام خوفزدہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.