گیا جنکشن پر دون ایکسپریس کے جنرل وارڈ سے ڈی آر آئی نے دو افراد کے پاس سے چار کلو گرام سونا برآمد کیا ہے، جس کی بازاری قیمت ڈیڑھ کروڑ رپیے کے آس پاس بتائی جارہی ہے۔ تاہم ڈی آر آئی نے ریلوے پولیس اور مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی۔
جمعہ کے روز گیا جنکشن پر دون ایکسپریس لگتے ہی ڈی آر آئی نے تمام جنرل کوچوں کی تفتیش شروع کردی۔ اس دوران انہوں نے دو مشتبہ افراد کے پاس سے چار کلو سونا برآمد کیا۔
اسمگلرز کے ڈور بنگلہ دیش سے جڑے ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ وہ سونے کی اسمگلنگ کے لیے ایسے ذرائع استعمال کرتے ہیں تاکہ عام پولیس کو شبہ تک نہ ہو۔
ڈائریکٹر ریونیو انٹیلیجنس کو پختہ معلومات موصول ہوئی تھیں کہ دو افراد ہاؤڑہ سے اتر پردیش جا رہے ہیں اور چار کلو سونا لے کر ڈؤدون ایکسپریس سے جارہے ہیں۔
اس اطلاع پر ڈی آر آئی نے کارروائی کرتے ہوئے سونا برآمد کرلیا لیکن ریلوے پولیس اور مقامی پولیس کو اتنی بڑی کارروائی سے آگاہ نہیں کیا۔
پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ صبح ہوتے ہی مجھے اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا کہ دون ایکسپریس سے چار کلو سونے کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ، ڈی آر آئی نے گرفتاری سے قبل یا بعد میں ہمیں کوئی معلومات نہیں دی تھی۔
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گرفتار ہونے والے دو اسمگلر متعدد مرتبہ سونا اسمگل کرچکے ہیں۔ انھیں ہر کھیپ کے لیے 65 ہزار روپے ملتے تھے۔
سونے کے اسمگلروں کی یہ چین بنگلہ دیش سے منسلک ہے۔ ہند بنگلہ دیش پیٹروپول بارڈر پر ان دونوں اسمگلروں کو سونا دیا گیا تھا۔