ETV Bharat / city

بہار: آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک

گزشتہ ہفتے سے بہار میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

lightning strik
lightning strik
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 7:49 PM IST

بہار کے روہتاس اور بھوج پور اضلاع میں سنیچر کے روز آسمانی بجلی سے جھلس کر 3 افراد کی موت ہوگئی۔
ڈیہری آن سون سے موصولہ اطلاع کے مطابق روہتاس ضلع کے کرگہر تھانہ علاقہ میں ببنی پنچایت کے کروپ گاؤں کا رہنے والا نرنجن کمار سنگھ (35) مویشیوں کو چر رہا تھا کہ تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گری۔ اس حادثے میں نرنجن کی جھلس کر موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
وہیں ایک دوسرے معاملے میں شیطانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ونود سنگھ کے کھیت میں ایک مزدور کام کر رہا تھا ،تبھی آسمانی بجلی گری۔ اس حادثے میں مزدورکی جھلس کر موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے چھتر پور تھانہ علاقہ کے رودوا گاؤں سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار (20) کے طور پرہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے سہسرام صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
آرا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع بھوجپور کے ادونت نگر پولیس تھانہ علاقہ کے بیلور گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے اکلو رائے (22) کی موت ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.