ETV Bharat / city

کورونا کے 145 مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے - ٹسٹ رپورٹ منفی

بہار کے گیا میں انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے، کورونا کے 145 مشتبہ مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے، قرنطین مرکز کے نوڈؒل افسر پاسوان کے مطابق گزشتہ دیررات یہ رپورٹ موصول ہوئی۔

کورونا کے 145 مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے

author img

By

Published : May 13, 2020, 4:06 PM IST

اس کے علاوہ ضلع نوادہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، یہ خاتون گیا کے انوگرہ نارائن اسپتال میں زیر علاج تھی، حالانکہ اس سے قبل خاتون کی رپورٹ مثبت آئی تھی، نوڈل افسر نے کہا کہ خاتون کا پھر سے ٹسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دیررات تک کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 879 ہوگئی ہے، منگل کو کورونا کے سب سے زیادہ 130 کیسز سامنے آئے تھے۔

محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دیر رات 49 مزید مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جہان آبادضلع سے 16 جبکہ پٹنہ میں 11 کیسز تصدیق ہوئی ہے، دارلحکومت پٹنہ میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 90 تک جا پہونچی ہے۔

ادھر اب دیہی علاقوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، ضلع جہان آباد میں 16 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جن افراد میں کورونا کی تشخیص کی گئی ہے وہ سب باہر سے آئے مزدور اور طلبا ہیں۔

اتوار کو ضلع گیا میں بھی دوٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی اور یہ دونوں ممبئی کے سفر سے لوٹے تھے، اور یہ دونوں کیسز گیا کے دیہی علاقے سے درج کی گئی ہیں۔

ابھی بہار میں جو مثبت روپورٹ سامنے آرہی ہے اس میں زیادہ تر کاتعلق دیہی علاقوں سے ہے، جو ایک توشویشناک بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.