جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی بینچ نے صراف دگوجے سنگھ جاڈیجا کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید قائم رکھیں۔
بینچ نے عرضی گزاروں کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ میہل کو اس بارے میں جاری نوٹس کو اخباروں میں شائع کروا کر عام کریں۔
گپتا نے کہا کہ انہوں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ میہل اینٹیگوا میں ہے اور اسے واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے میہل چوکسی کو جاری نوٹس کو اس کے آخری گھر اور اخبارات میں دینے کے لئے کہا ہے۔
دراصل عدالت عظمیٰ جاڈیجا کی عرضی پر سماعت کر رہی ہے جس میں میہل کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ صراف نے چوکسی پر 108 کلو سونے کی ٹھگی کرنے کا الزام لگایا تھا اور ایف آئی آر درج کرائی تھی، لیکن گجرات ہائی کورٹ نے اسے منسوخ کردیا، جس کے خلاف عرضی داخل کرنے پر دو فروری 2018کو سپریم کورٹ نے چوکسی کو نوٹس جاری کیاتھا، تب سے ہی اس نے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔