ETV Bharat / city

گجرات: کورونا کے 1455 نئے کیسز

گجرات میں 14695 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 87 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14608 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 10:34 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4081 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1455 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 218788 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 200012 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1485 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14695 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 87 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14608 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ اس دوران ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک 8241960 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 291، سورت میں 199، وڈودرا میں 133، گاندھی نگر میں 29، بھاؤنگر میں 8، بناس کانٹھا میں 26، راجکوٹ میں 111، سریندر نگر میں 29، پاٹن میں 33، امریلی میں 21، جام نگر میں 14، مہسانہ میں 53، کچھ میں 24 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.