وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات ٹکنالوجی یونیورسٹی کے الوداعیہ تقریب میں شرکت کی، وزیر داخلہ نے نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ'نریندر مودی کی حکومت بھارتی ترقی کا ایک نیا باب ہے' اور بھارت 2024 تک 5 کھرب ڈالر کی معیشت والا ملک ہوگا۔'
انہوں نے کہا کہ 'سنہ 1947 سے 2014 تک بھارتی معیشت خستہ حالی کا شکار تھی اسے صرف دو ٹرالین ڈالر کا اہی اضافہ ہو سکا تھا لیکن اب سنہ 2014 سے 2019 یعنی پانچ سال کے مختصر وقفے میں بھارتی معیشت میں نریندر مودی نے 2 سے 3 ٹریلین کا اضافہ دلا یا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا' دنیا کے کسی بھی معیشت نے اتنی بڑی چھلانگ نہیں لگائی جو نریندر مودی کے ذریعے بھارت کو حاصل ہوا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' لوگ تو ناسمجھوں اور بیوقوفوں جیسی باتیں کر رہے ہیں ان کی باتوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے یہاں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے تعلق سے کہا کہ اس معاملے میں لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس کے در پر "پوسٹ کارڈ" کی دستک
وزیر داخلہ نے نوجوانوں سے گذارش کی ہے کہ وہ سوامی ویویکانند کے بارے میں پڑھیں اور ان کے خیالات کو اپنی زندگی میں لانے کوشش کریں۔