گجرات میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے 19 مارچ کو گجرات میں کورونا وائرس مثبت کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جو اب تیزی سے ہر روز بڑھتا جا رہا یے، جس کی وجہ سے اب گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 617 پر پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 26 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کل شام سے 45 نئے مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ان 617 میں سے صرف احمدآباد کے ہی 351 معاملے درج کیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے متعلق آج گجرات کے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کر جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے معاملے کافی تیز رفتاری سے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہاٹ اسپوٹ بنا گیا ہے اور کورونا متاثر علاقوں کی نشاندیہی کی گئی ہے۔
واضح ہو کہ کورونا وائرس کے متعلق اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک فہرست جاری کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 617 کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے اب تک 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ معاملے احمد آباد کے ہیں جہاں 351 افراد کورونا وائرس مثبت پائے گئے ہیں اس کے بعد وڈودرا میں 107 اور سورت میں 42 معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس مثبت معاملے اس طرح ہیں۔
احمدآباد میں 351
سورت میں 42
راجکوٹ میں 18
وڈودرا میں 107
گاندھی نگر میں 16
کچھ میں 4
بھاونگر میں 24
مہسانہ 2
گیر سوم ناتھ 2
پوربند 3
پنچ مہال 1
پاٹن میں 14
چھوٹا ادے پور 3
جام.نگر 1
موربی 1
آنند 9
سابر کانٹھا 1
داہود 2
بھروچ 11
بناس کانٹھا 2